ریاض الصالحین — حدیث نمبر 110

باب: مجاہدہ (نفس کے خلاف جدوجہد) کا بیان

باب في المجاهدة

حدیث نمبر: 110
السادس عشر: عن أبي مسعود عقبة بن عمرو الأنصاري البدري - رضي الله عنه - قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ آيةُ الصَّدَقَةِ كُنَّا نُحَامِلُ عَلَى ظُهُورِنَا، فَجَاءَ رَجُلٌ فَتَصَدَّقَ بِشَيءٍ كَثيرٍ، فقالوا: مُراءٍ، وَجَاءَ رَجُلٌ آخَرُ فَتَصَدَّقَ بِصَاعٍ، فقالُوا: إنَّ اللهَ لَغَنيٌّ عَنْ صَاعِ هَذَا! فَنَزَلَتْ: ﴿الَّذِينَ يَلْمِزُونَ الْمُطَّوِّعِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فِي الصَّدَقَاتِ وَالَّذِينَ لا يَجِدُونَ إِلاَّ جُهْدَهُمْ﴾ [التوبة: ٧٩]. مُتَّفَقٌ عَلَيهِ، هذا لفظ البخاري.
وَ«نُحَامِلُ» بضم النون وبالحاء المهملة: أي يحمل أحدنا عَلَى ظهره بالأجرة ويتصدق بِهَا.
ترجمہ

سیدنا ابو مسعود عقبہ بن عمرو انصاری بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب صدقہ کی آیت نازل ہوئی تو ہم اپنی پیٹھوں پر (مزدوری کا) بوجھ اٹھایا کرتے تھے، پھر ایک آدمی آیا اور اس نے بہت سا مال صدقہ کیا، تو (منافقوں نے) کہا: یہ ریاکار ہے۔ اور ایک دوسرا آدمی آیا اور اس نے ایک صاع صدقہ کیا تو انہوں نے کہا: اللہ اس کے صاع سے بے نیاز ہے! تو یہ آیت نازل ہوئی: ”جو لوگ خوشی سے صدقہ دینے والے مومنوں پر صدقات کے بارے میں طعن کرتے ہیں اور ان لوگوں پر (بھی) جو اپنی محنت (کی کمائی) کے سوا کچھ نہیں پاتے...“ (سورۃ التوبہ: 79)
(متفق علیہ، اور یہ بخاری کے الفاظ ہیں)
«نُحَامِلُ»: نون کے ضمہ اور حاء مہملہ کے ساتھ، یعنی ہم میں سے کوئی اجرت پر اپنی پیٹھ پر بوجھ اٹھاتا اور اس (اجرت) کو صدقہ کر دیتا۔

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 110
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 2/ 136 (1415)، ومسلم 3/ 88 (1018) (72).