ریاض الصالحین — حدیث نمبر 108

باب: مجاہدہ (نفس کے خلاف جدوجہد) کا بیان

باب في المجاهدة

حدیث نمبر: 108
الرابع عشر: عن أَبي صَفوان عبد الله بنِ بُسْرٍ الأسلمي - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «خَيرُ النَّاسِ مَنْ طَالَ عُمُرهُ، وَحَسُنَ عَمَلُهُ». رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث حسن».
«بُسْر» بضم الباء وبالسين المهملة.
ترجمہ

سیدنا ابو صفوان عبداللہ بن بُسر اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جس کی عمر لمبی ہو اور اس کا عمل اچھا ہو۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
«بُسْر»: باء کے ضمہ اور سین مہملہ کے ساتھ ہے۔

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 108
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (2329) وقال: «حديث حسن غريب».
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2329

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2329 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´مومن کے حق میں لمبی عمر کے بہتر ہونے کا بیان۔`
عبداللہ بن بسر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک اعرابی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! لوگوں میں سب سے بہتر شخص کون ہے؟ آپ نے فرمایا: " جس کی عمر لمبی ہو اور عمل نیک ہو " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2329]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
عمر لمبی ہوگی اور عمل اچھا ہوگا تو نیکیاں زیادہ ہوں گی، اس لیے یہ مومن کے حق میں بہتر ہے، اس کے برعکس اگر عمر لمبی ہو اور اعمال برے ہوں تو یہ اور برا معاملہ ہوگا، '' أعاذنا الله منه۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2329 سے ماخوذ ہے۔