ریاض الصالحین — حدیث نمبر 999

باب: قرآن پڑھنے کی فضیلت

باب فضل قراءة القرآن

حدیث نمبر: 999
وعن ابن مسعودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ قَرَأ حَرْفًا مِنْ كِتَابِ اللهِ فَلَهُ حَسَنَةٌ، وَالحَسَنَةُ بِعَشْرِ أمْثَالِهَا، لاَ أقول: ألم حَرفٌ، وَلكِنْ: ألِفٌ حَرْفٌ، وَلاَمٌ حَرْفٌ، وَمِيمٌ حَرْفٌ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اس کے لیے ایک نیکی ہے، اور نیکی دس گنا (بڑھا دی جاتی) ہے۔ میں نہیں کہتا کہ «الم» ایک حرف ہے، بلکہ الف ایک حرف ہے، لام ایک حرف ہے اور میم ایک حرف ہے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)

وضاحت:
«الم» : یعنی الف، لام، میم۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 999
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح تخريج الطحاوية (139) ، المشكاة (2137) (الترمذي 2910)
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (2910) وقال: «حديث حسن صحيح غريب».
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2910 | رياض الصالحين: 1013
ألف، لام، ميم.