سنن نسائي
كتاب المزارعة— کتاب: مزارعت (بٹائی پر زمین دینے) کے احکام و مسائل
بَابُ : ذِكْرِ الأَحَادِيثِ الْمُخْتَلِفَةِ فِي النَّهْىِ عَنْ كِرَاءِ الأَرْضِ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَاخْتِلاَفِ أَلْفَاظِ النَّاقِلِينَ لِلْخَبَرِ باب: زمین کو تہائی یا چوتھائی پر بٹائی دینے کی ممانعت کے سلسلے کی مختلف احادیث اور ان کے رواۃ کے الفاظ کے اختلاف کا ذکر۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ابْنُ مَيْمُونٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ طَارِقٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ ، يَقُولُ : " لَا يُصْلِحُ الزَّرْعَ غَيْرُ ثَلَاثٍ أَرْضٍ يَمْلِكُ رَقَبَتَهَا ، أَوْ مِنْحَةٍ ، أَوْ أَرْضٍ بَيْضَاءَ يَسْتَأْجِرُهَا بِذَهَبٍ أَوْ فِضَّةٍ " . وَرَوَى الزُّهْرِيُّ الْكَلَامَ الْأَوَّلَ عَنْ سَعِيدٍ فَأَرْسَلَهُ .
´طارق کہتے ہیں کہ` میں نے سعید بن مسیب کو کہتے سنا : تین قسم کی زمینوں کے علاوہ میں کھیتی درست نہیں : وہ زمین جو کسی کی اپنی ملکیت ہو ، یا وہ اسے عطیہ دی گئی ہو ، یا وہ زمین جسے آدمی سونے چاندی کے بدلے کرائے پر لی ہو ۔ زہری نے صرف پہلی بات سعید بن مسیب سے مرسلاً روایت کی ۔
حضرت طارق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ کو فرماتے سنا کہ کاشتکاری تین قسم ہی کی ہو سکتی ہے: اپنی مملوکہ زمین میں کاشت کی جائے، وقتی عطیے کے طور پر ملی ہوئی زمین میں کاشت کی جائے یا خالی زمین سونے چاندی (یعنی روپے پیسے) کے عوض ٹھیکے پر لے کر کاشت کی جائے۔ امام زہری رحمہ اللہ نے کلامِ اول کو سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت کیا اور انہوں نے اسے مرسل بیان کیا ہے۔