سنن نسائي
كتاب المزارعة— کتاب: مزارعت (بٹائی پر زمین دینے) کے احکام و مسائل
بَابُ : ذِكْرِ الأَحَادِيثِ الْمُخْتَلِفَةِ فِي النَّهْىِ عَنْ كِرَاءِ الأَرْضِ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَاخْتِلاَفِ أَلْفَاظِ النَّاقِلِينَ لِلْخَبَرِ باب: زمین کو تہائی یا چوتھائی پر بٹائی دینے کی ممانعت کے سلسلے کی مختلف احادیث اور ان کے رواۃ کے الفاظ کے اختلاف کا ذکر۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : أَنْبَأَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ طَارِقٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُحَاقَلَةِ " . قَالَ سَعِيدٌ : فَذَكَرَهُ نَحْوَهُ . رَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ طَارِقٍ .
´تابعی سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع محاقلہ سے منع فرمایا ہے ۔ سعید بن مسیب نے کہا ، پھر راوی ( اسرائیل ) نے دوسری بات کو اسی طرح بیان کیا ( یعنی دوسرا قول ابن المسیب کا ہے ) ، اسے طارق سے سفیان ثوری نے بھی روایت کیا ہے ۔
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے محاقلہ سے منع فرمایا ہے۔ سعید رحمہ اللہ نے کہا... اور آگے انہوں نے اسی (مذکورہ روایت) کی طرح ذکر کیا (یعنی «أَنْ يَزْرَعَ ثَلَاثَةٌ» ”کہ تین شخص کاشت کریں“) سفیان ثوری رحمہ اللہ نے بھی طارق سے یہ حدیث روایت کی ہے (جس طرح کہ اسرائیل نے طارق سے روایت کی ہے)۔