کتب حدیثالمستدرك على الصحيحينابوابباب: بے شک سمندر ہی جہنم ہے
أخبرني أبو الحسين محمد بن أحمد بن تَميم القَنطَري، حدثنا أبو قِلابةَ، حدثنا أبو عاصم، حدثنا عبد الله بن أبي أُميَّة، أخبرني صفوان بن يَعْلى، أَنَّ يَعْلى قال: قال رسول الله ﷺ: "إِنَّ البحر هو جهنَّم". فقالوا ليعلى: قال الله ﷿: ﴿نَارًا أَحَاطَ بِهِمْ سُرَادِقُهَا﴾ [الكهف: 29]! فقال: والذي نفسي بيده، لا أدخلُها أبدًا حتى ألقى الله، ولا تصيبُني منها قطرةٌ (1).
هذا حديث صحيح الإسناد. ومعناه: أنَّ البحر صعبٌ كأنه جهنّم، ولذلك فرّع على إخراج حديث عبد الله بن عمرو عن النبي ﷺ: إن تحت البحر نارًا، وتحت النار بحرًا، فأما النارُ فإنها تحتَ السابعة" (1). وقد شَهِدَ الصحابةُ فمَن بعدهم على رؤية دخانها!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8762 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
یعلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ سمندر ہی جہنم ہے۔“ لوگوں نے یعلیٰ سے کہا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿نَارًا أَحَاطَ بِهِمْ سُرَادِقُهَا﴾ ”ایک ایسی آگ جس کی قناعتوں نے انہیں گھیر رکھا ہوگا۔“ [سورة الكهف: 29] تو انہوں نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں اللہ سے ملاقات تک کبھی اس میں داخل نہیں ہوں گا اور مجھے اس کا ایک قطرہ بھی نہیں پہنچے گا۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ اس کا مفہوم یہ ہے کہ سمندر اس قدر دشوار گزار ہے گویا وہ جہنم ہے۔ اسی لیے اس پر سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی نبی کریم ﷺ سے مروی اس حدیث کی تخریج متفرع ہوتی ہے کہ ”سمندر کے نیچے آگ ہے، اور آگ کے نیچے سمندر ہے، اور رہی آگ تو وہ ساتویں زمین کے نیچے ہے۔“ اور صحابہ کرام اور ان کے بعد والوں نے اس کے دھوئیں کو دیکھنے کی گواہی دی ہے!
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب : الأهوال / حدیث: 8977
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف، وقد وقع فيه عند المصنف وهمٌ أو سقطٌ من الناسخ، فإنَّ الحديث لا يعرف إلَّا من رواية عبد الله بن أمية بن أبي عثمان القرشي عن محمد بن حُيَي عن صفوان بن يعلى، ومحمد بن حيي هذا وهو ابن يعلى بن أمية» [ترقيم الرساله 8977] [ترقيم الشركة 8868] [ترقيم العلميه 8762]
كما حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني (2)، حدثنا يحيى بن حمَّاد، حدثنا عبد العزيز بن المختار، حدثني عبد الله بن فَيْروزَ الداناجُ، حدثني طَلْق بن حبَيب قال: سمعت جابر بن عبد الله الأنصاريَّ يقول: رأيتُ الدُّخانَ من مسجد الضِّرارِ حين انهارَ (3). هذا إسناد صحيح. وقد حدَّثني جماعةٌ من أصحابنا الغُرباء أنهم عرفوا هذا المسجدَ وشاهدوا هذا الدُّخان، وقد قدَّمتُ الروايةَ الصحيحة أنَّ جهنَّم تحت الأرض السابعة (4).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8763 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے مسجد ضرار کے منہدم ہونے کے وقت اس سے دھواں اٹھتے دیکھا تھا۔“
یہ سند صحیح ہے۔ اور مجھے باہر سے آنے والے ہمارے کئی ساتھیوں نے بیان کیا ہے کہ انہوں نے اس مسجد کو پہچانا ہے اور اس دھوئیں کا مشاہدہ کیا ہے، اور میں پہلے یہ صحیح روایت پیش کر چکا ہوں کہ جہنم ساتویں زمین کے نیچے ہے۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب : الأهوال / حدیث: 8978
درجۂ حدیث محدثین: إسناده جيد
تخریج حدیث «إسناده جيد من أجل طلق بن حبيب» [ترقيم الرساله 8978] [ترقيم الشركة 8869] [ترقيم العلميه 8763]