کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدہ اسماء بنت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہا کا بیان
حدَّثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدَّثنا الحسن بن الجَهْم، حدَّثنا الحسين بن الفَرَج، حدَّثنا محمد بن عمر قال: وأسماءُ بنتُ أبي بكر، أمُّها قُتيلة بنت عبد العُزَّى بن أسعد بن جابر بن مالك بن حِسْل بن عامر بن لؤي، وهي أختُ عبد الله بن أبي بكر لأبيه وأمِّه، أسلمت قديمًا بمكة، وبايعت رسول الله ﷺ، تزوَّجها الزُّبيرُ بن العوَّام، فولدت له عبد الله وعُرْوة وعاصمًا والمُهاجرَ وخديجةَ الكبرى وأمَّ الحسن وعائشة بنت الزُّبير، سبعةً.
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عمر سے مروی ہے کہ سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کی والدہ قتیلہ بنت عبدالعزیٰ تھیں، وہ سیدنا عبداللہ بن ابی بکر کی سگی بہن تھیں، انہوں نے مکہ میں بہت پہلے اسلام قبول کیا اور رسول اللہ ﷺ کی بیعت کی، ان کا نکاح سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے ہوا، جن سے ان کے سات بچے عبداللہ، عروہ، عاصم، مہاجر، خدیجہ کبریٰ، ام الحسن اور عائشہ پیدا ہوئے۔
أخبرني عبد الله بن الحسين القاضي بمَرْوٍ، حدَّثنا الحارث بن أبي أسامة، حدَّثنا داود بن المُحبَّر، حدَّثنا حماد بن سلمة، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن أسماء بنت أبي بكر: أنها اتخذت خَنْجرًا في زمن سعيد بن العاص في الفتنة، فوضعته تحت مِرفَقتِها، فقيل لها: ما تصنعين بهذا؟ قالت: إن دَخَلَ عليَّ لِصٌّ بَعَجِتُ بطنَه، وكانت عمياءَ (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6917 - حذفه الذهبي من التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6917 - حذفه الذهبي من التلخيص
حافظ طلحہ بابر
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے سعید بن عاص کے دور میں فتنے کے دنوں میں ایک خنجر رکھا ہوا تھا جسے وہ اپنے تکیے کے نیچے رکھتی تھیں، ان سے پوچھا گیا کہ آپ اس کا کیا کریں گی؟ انہوں نے فرمایا: اگر کوئی چور میرے پاس (حملے کی نیت سے) آیا تو میں اس کے پیٹ میں یہ خنجر گھونپ دوں گی، اور وہ اس وقت نابینا تھیں۔
أخبرني أبو بكر بن بالَوَيهِ، حدَّثنا إبراهيم بن إسحاق، حدَّثنا مصعب بن عبد الله قال: ماتت أسماءُ بنت أبي بكر بعد قتلِ ابنِها عبد الله بن الزُّبير بليالٍ، وكان قتلُه يومَ الثلاثاء لسبعَ عشرةَ ليلةً خلت من جُمادى الأولى، سنة ثلاثٍ وسبعين. ذكرُ ضُبَاعَةَ بنتِ الزُّبير ﵂
حافظ طلحہ بابر
سیدنا مصعب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کی وفات ان کے بیٹے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے چند روز بعد ہوئی، اور ان کی شہادت 17 جمادی الاول 73 ہجری بروز منگل ہوئی تھی۔