کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا صعصعة بن معاویہ رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر جو احنف بن قیس کے چچا تھے
أخبرنا أبو محمد المُزَني (2)، أخبرنا أبو خليفة، حدثنا محمد بن سلَّام الجُمَحي، حدثنا أبو عُبيدة مَعمَر بن المثنَّى، قال: صَعْصَعَةُ بن معاوية بن حُصين ابن عُمير بن عُبادة بن النَّزّال بن مُرَّة بن عُبيد بن مُقاعِس بن عمرو بن كعب بن سعد ابن زيد مَنَاة بن تَميم، عمُّ الأحنف بن قيس.
حافظ طلحہ بابر
معمر بن مثنیٰ سے مروی ہے کہ: صعصعہ بن معاویہ بن حصین بن عمیر بن عبادہ بن نزال بن مرہ بن عبید بن مقاعس بن عمرو بن کعب بن سعد بن زید مناۃ بن تمیم، یہ سیدنا احنف بن قیس رضی اللہ عنہ کے چچا ہیں۔
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا أبو زكريا يحيى بن محمد بن يحيى الشَّهيد، حدثنا هُدْبة بن خالد، حدثنا جَرير بن حازم، عن الحسن، عن صَعْصَعة بن معاوية قال: قدمتُ على النبيِّ ﷺ فسمعتُه يقول هذه الآية: ﴿مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ (7) وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ﴾، فقلت: لا أُبالي أن لا أسمعَ غيرَها، حَسْبي حَسْبي (1). ذكرُ الأحنف بن قيس ﵁-
حافظ طلحہ بابر
سیدنا صعصعہ بن معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ ﷺ کو یہ آیت تلاوت فرماتے ہوئے سنا: ﴿مَنْ يَعْمَلْ مِثْقالَ ذَرَّةٍ خَيْراً يَرَهُ (7) وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ﴾ ”پس جو ذرہ برابر نیکی کرے گا وہ اسے دیکھ لے گا اور جو ذرہ برابر برائی کرے گا وہ اسے دیکھ لے گا۔“ [سورة الزلزلة: 7-8] میں نے عرض کی: مجھے اس کے علاوہ کچھ اور سننے کی پرواہ نہیں، یہ میرے لیے کافی ہے، یہ میرے لیے کافی ہے۔