کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا عبد اللہ بن عبد اللہ بن ابی بن سلول رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر جو ایک مومن تھے اور ایک منافق کے بیٹے تھے
أخبرنا أبو جعفر البغدادي، حدثنا أبو عُلَاثة، حدثنا أبي، حدثنا ابن لَهيعة، حدثنا أبو الأسوَد (1)، عن عُرْوة، في تسميَةِ من شَهِدَ بدرًا مع رسول الله ﷺ من الأنصار من بني الخَزرَج: عبدُ الله بنُ عبدِ الله بن أُبيٍّ ابنِ سَلُولَ، قال عُرْوة: وهو عبد الله بن عبد الله بن أُبيِّ بن مالك بن سالم بن غَنْم (2) بن عَوْف بن الخَزْرَج.
حافظ طلحہ بابر
عروہ سے انصار کے قبیلہ بنو خزرج کے ان صحابہ کے ناموں کے تذکرہ میں جو رسول اللہ ﷺ کے ساتھ غزوہ بدر میں شریک تھے، روایت ہے کہ ان میں سیدنا عبداللہ بن عبداللہ بن ابی بن سلول رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے، عروہ کہتے ہیں: ان کا مکمل نسب عبداللہ بن عبداللہ بن ابی بن مالک بن سالم بن غنم بن عوف بن خزرج ہے۔
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مُصعَب بن عبد الله الزُّبَيري قال: استُشهِدَ عبدُ الله بن عبد الله بن أُبيٍّ ابنِ سَلُولَ يومَ اليمامةِ سنة اثنتي عشرة.
حافظ طلحہ بابر
مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا عبداللہ بن عبداللہ بن ابی بن سلول رضی اللہ عنہ سنہ 12 ہجری میں جنگِ یمامہ کے دن جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔