أخبرنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا الحسن بن علي بن زياد، حدثنا إسحاق بن محمد الفَرْوي، حدثنا أبو مَودُود قال: رأيتُ سهل بن سعد ابيَضَّ لحيتُه، وقد حَفَّ شاربَه (2).
حافظ طلحہ بابر
ابو مودود سے مروی ہے کہ میں نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کی داڑھی سفید ہو چکی تھی اور انہوں نے اپنی مونچھیں کتروا رکھی تھیں۔
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا علي بن إبراهيم النَّسَوي، حدثنا أبو مُصعَب، حدثنا عبد المهيمن بن عبّاس بن سهل بن سعد، عن أبيه، عن جدِّه: أنه حَضَرَ النبيَّ ﷺ يومَ أُحد (3).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے ان کے والد اور دادا کے واسطے سے مروی ہے کہ وہ غزوہ احد کے دن رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حاضر تھے۔
أخبرنا محمد بن المؤمل، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا إبراهيم بن المنذر الحِزَامي قال: مات سهل بن سعد الساعديُّ - يُكْنى أبا العبّاس - بالمدينة سنةَ إحدى وتسعين، وهو آخرُ مَن مات من أصحاب النبي ﷺ بالمدينة، وهو ابنُ مئةِ سنة. ذكرُ عبد الله بن أبي حَدرَدٍ الأسلمي ﵁-
حافظ طلحہ بابر
ابراہیم بن منذر سے مروی ہے کہ سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ (جن کی کنیت ابوالعباس تھی) کی وفات مدینہ منورہ میں 91 ہجری میں ہوئی، اور وہ مدینہ منورہ میں وفات پانے والے رسول اللہ ﷺ کے آخری صحابی تھے، اس وقت ان کی عمر ایک سو سال تھی۔
سیدنا عبداللہ بن ابی حدرد اسلمی رضی اللہ عنہ کا ذکر
سیدنا عبداللہ بن ابی حدرد اسلمی رضی اللہ عنہ کا ذکر