المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حَدْرَدٍ الْأَسْلَمِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا عبد اللہ بن ابی حدرد اسلمی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
حدیث نمبر: 6588
حدثني أبو بكر بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مُصعَب بن عبد الله قال: مات عبدُ الله بن أبي حَدرَدٍ الأسلميُّ - ويُكنْى أبا محمد- سنةَ إحدى وسبعين، وهو ابنُ إحدى وثمانين سنةً، واسمُ أبي حدردٍ سَلَامةُ، وهو من بني رِفَاعةَ، بَطْن من أسلمَ. ذكرُ أنس بن مالك الأنصاري ﵁-
حافظ طلحہ بابر
مصعب بن عبداللہ سے مروی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن ابی حدرد اسلمی رضی اللہ عنہ (جن کی کنیت ابومحمد تھی) کی وفات 71 ہجری میں ہوئی، جبکہ ان کی عمر اکیاسی برس تھی، ابوحدرد کا نام سلامہ تھا اور ان کا تعلق قبیلہ اسلم کی شاخ بنو رفاعہ سے تھا۔
سیدنا انس بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ کا ذکر