حَدَّثَنَا أبو عبد الله الأصبهاني، حَدَّثَنَا الحسن بن الجهم، حَدَّثَنَا الحسين بن الفَرَج، حَدَّثَنَا محمد بن عمر قال: معتِّب بن عوف بن عامر بن الفضل بن عَفِيف، وهو الذي يقال له: معتِّب بن الحَمْراء، ويُكنَى أبا عوف، حليفٌ لبني مخزوم، وكان من مُهاجِرة الحبشةِ الهجرةَ الثانية، وقالوا: آخَى رسولُ الله ﷺ بين معتِّب ابن الحمراء وثعلبةَ بن حاطِب، وشهد معتِّب بدرًا وأُحدًا والخندقَ والمشاهدَ كلَّها مع رسول الله ﷺ، ومات سنة سبع وخمسين وهو يومئذٍ ابن ثمانٍ وسبعين سنة. ذكرُ شدَّاد بن أوس الأنصاري ﵁ -
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عمر سے مروی ہے کہ سیدنا معتب بن عوف بن عامر بن فضل رضی اللہ عنہ، جنہیں معتب بن الحمراء کہا جاتا ہے اور جن کی کنیت ابو عوف تھی، یہ بنو مخزوم کے حلیف تھے اور حبشہ کی دوسری ہجرت کرنے والوں میں شامل تھے، مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے معتب بن الحمراء اور ثعلبہ بن حاطب کے درمیان مواخات (بھائی چارہ) قائم فرمایا تھا، انہوں نے غزوہ بدر، احد، خندق اور رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تمام معرکوں میں شرکت کی اور ان کی وفات 57 ہجری میں ہوئی جبکہ ان کی عمر اٹھہتر سال تھی۔
أخبرني أحمد بن سهل الفقيه ببُخَارَى، حَدَّثَنَا صالح بن محمد بن حَبيب الحافظ، حَدَّثَنَا إبراهيم بن المنذر الحِزَامي قال: مات شدَّادُ بن أَوْس بن ثابت بن المنذِر ابن حَرَام، يُكنى أبا يعلى، وكان نَزَل بفِلَسطينَ، ومات سنة ثمان وخمسين وهو ابن خمسٍ وسبعين.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا شداد بن اوس انصاری رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر۔ ابراہیم بن منذر سے روایت ہے کہ شداد بن اوس بن ثابت انصاری کی وفات 58 ہجری میں ہوئی، ان کی کنیت ابو یعلیٰ تھی، وہ فلسطین میں مقیم ہو گئے تھے اور وفات کے وقت ان کی عمر پچھتر سال تھی۔
حَدَّثَنَا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا العبّاس بن محمد الدُّورِي، حَدَّثَنَا يحيى بن مَعِين، حَدَّثَنَا حجَّاج بن محمد الأعوَر قال: قال أبو مَعشَر: وهَلَكَ أبو هريرة وشدَّادُ بن أوس سنةَ ثمانٍ وخمسين. ذكرُ أبي هريرة الدَّوْسي ﵁ - وقد كَثُر الخلافُ في اسمه واسم أبيه:
حافظ طلحہ بابر
ابو معشر سے روایت ہے کہ سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہما کی وفات 58 ہجری میں ہوئی۔