کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کی نیکیوں میں سے ایک عظیم نیکی تھے
أخبرنا أبو إسحاق إبراهيم بن محمد بن يحيى، حدثنا الثَّقَفي (5)، حدثنا قُتيبة، حدثنا الليث، عن يحيى بن سعيد، قال: ذكرَ عمرُ فضلَ أبي بكر، فجعل يَصِفُ ما فيه، ثم قال: وهذا سيدُنا بلالٌ حَسَنةٌ من حَسَناتِ أبي بكر (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5240 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5240 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر
یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے ان کی صفات ذکر کیں، پھر فرمایا: ”اور یہ ہمارے سردار بلال رضی اللہ عنہ ، ابوبکر رضی اللہ عنہ کی نیکیوں میں سے ایک نیکی ہیں۔“
حدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتيبة، حدثنا أبو بكر بن أبي شَيْبة، حدثنا أبو معاوية، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن عائشة، قالت: أعتَقَ أبو بكر سبعةً ممَّن كان يُعذَّب في الله ﷿، منهم: بلالٌ وعامرُ بن فُهَيرة (2). صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5241 - على شرط البخاري ومسلم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5241 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ان سات افراد کو آزاد کیا جنہیں اللہ کی راہ میں (اسلام لانے پر) عذاب دیا جاتا تھا، ان میں بلال اور عامر بن فہیرہ (رضی اللہ عنہما) بھی شامل تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔