کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اپنے بعض صحابہ کی نام لے کر تعریف فرمانا
حدثنا أبو الحسين بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الثقفي، حدثنا عمر بن محمد بن الحسن الأسَديّ، حدثنا أبي [عن زياد] (2) عن محمد بن إسحاق، قال: استُشهِد ثابتُ بن قَيس بن شَمّاس يومَ اليَمامة، وكان أبو بكر قَدَّمه على الأنصار مع خالد بن الوليد (1).
حافظ طلحہ بابر
محمد بن اسحاق سے روایت ہے کہ سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ جنگِ یمامہ کے دن شہید ہوئے، اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے انہیں خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے ہمراہ انصار کا امیر مقرر فرمایا تھا۔
أخبرني محمد بن عيسى العَطّار بمَرْو، سمعتُ أحمد بن سيّار، يقول: كنيةُ ثابت بن قيس بن شَمّاس أبو عبد الرحمن (2).
حافظ طلحہ بابر
احمد بن سیار بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو عبدالرحمن تھی۔
حدثنا أبو بكر بن إسحاق، حدثنا أبو المُثنَّى، حدثنا عبد الرحمن بن المُبارك، حدثنا عبد العزيز بن أبي حازم، عن سُهيل بن أبي صالح، عن أبيه، عن أبي هريرة، أن رسول الله ﷺ قال: "نِعمَ الرجلُ أبو بكر، نِعمَ الرجلُ عمرُ، نِعمَ الرجلُ أبو عُبيدة بن الجَرّاح، نِعمَ الرجلُ ثابتُ بن قَيس بن شَمّاس، نِعمَ الرجلُ مُعاذُ بن جَبَل، نِعمَ الرجلُ معاذُ بن عَمرو بن الجَمُوح، بئسَ الرجلُ فلانٌ وفلانٌ" سبعةُ رجالٍ سَمّاهم رسولُ الله ﷺ، ولم يُسمِّهم لنا سُهيلٌ (1). صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5031 - على شرط مسلم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5031 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ابوبکر کیا ہی اچھے آدمی ہیں، عمر کیا ہی اچھے آدمی ہیں، ابوعبیدہ بن جراح کیا ہی اچھے آدمی ہیں، ثابت بن قیس بن شماس کیا ہی اچھے آدمی ہیں، معاذ بن جبل کیا ہی اچھے آدمی ہیں، معاذ بن عمرو بن جموح کیا ہی اچھے آدمی ہیں، اور فلاں اور فلاں کتنے برے آدمی ہیں۔“ آپ ﷺ نے (برے آدمیوں میں) سات اشخاص کے نام لیے تھے لیکن سہیل نے ان کے نام ہمیں نہیں بتائے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔