أخبرني الحسن بن حَلِيم المروَزي، أخبرنا أبو الموجِّه، أخبرنا عَبْدانُ، أخبرنا عبد الله، أخبرنا عبد الرحمن المسعودي، أخبرني أبو سِنَان، عن عُبيد الله بن أبي رافع، عن علي بن أبي طالب: أنه سُئِلَ عن قوله ﷿: ﴿الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ﴾، قال: الخشوعُ في القلب، وأن تُلِينَ كتفَك للمَرْءِ المسلم، وأن لا تلتفتَ في صلاتِك (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3482 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3482 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ﴾ [سورة المؤمنون: 2] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”خشوع دل میں ہوتا ہے، اور یہ کہ تم (نماز میں) دوسرے مسلمان کے لیے اپنے کندھے نرم رکھو اور اپنی نماز میں ادھر ادھر نہ دیکھو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدثني أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثَّقفي، حدثنا أبو شعيب الحرَّاني، حدثني أَبي، حدثنا إسماعيل ابن عُلَيَّة، عن أيوب، عن محمد بن سِيرِين، عن أبي هريرة: أنَّ رسول الله ﷺ كان إذا صلَّى رَفَعَ بصرَه إلى السماء، فنزلت: ﴿الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ﴾، فطَأْطَأَ رأسَه (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين لولا خلافٌ فيه على محمدٍ، فقد قيل عنه مُرسَلًا، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3483 - الصحيح مرسل
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين لولا خلافٌ فيه على محمدٍ، فقد قيل عنه مُرسَلًا، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3483 - الصحيح مرسل
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز پڑھتے تو اپنی نظر آسمان کی طرف اٹھاتے تھے، پھر جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ﴾ [سورة المؤمنون: 2] تو آپ ﷺ نے اپنا سر جھکا لیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہوتی اگر محمد بن سیرین کے متعلق (سند میں) اختلاف نہ ہوتا، کیونکہ اسے مرسل بھی کہا گیا ہے، اور شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہوتی اگر محمد بن سیرین کے متعلق (سند میں) اختلاف نہ ہوتا، کیونکہ اسے مرسل بھی کہا گیا ہے، اور شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔