کتب حدیثالمستدرك على الصحيحينابوابباب: سورج گرہن کے وقت غلام آزاد کرنے کا حکم۔
حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا محمد بن أحمد بن النَّضْر، حدثنا معاوية بن عمرو. وأخبرنا أبو بكر محمد بن عبد الله بن عتَّاب العَبْدي ببغداد، حدثنا أحمد بن محمد بن عيسى القاضي، حدثنا أبو حُذيفة موسى بن مسعود؛ قالا: حدثنا زائدة، عن هشام بن عُرْوة، عن فاطمة، عن أسماءَ، قالت: أمَرَ رسول الله ﷺ بالعَتَاقةِ في كُسُوف الشَّمس (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين. وله شاهد صحيح على شرط مسلم:
حافظ طلحہ بابر
ہشام بن عروہ، فاطمہ سے اور وہ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے سورج گرہن کے وقت غلام آزاد کرنے کا حکم دیا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔ اور اس کے لیے امام مسلم کی شرط پر ایک صحیح شاہد موجود ہے۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الكسوف / حدیث: 1247
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح، معاوية بن عمرو: هو ابن مهلَّب الأزدي، وزائدة: هو ابن قدامة، وفاطمة: ، هي بنت المنذر، وهي امرأة هشام، وأسماء: هي بنت أبي بكر الصديق» [ترقيم الرساله 1247] [ترقيم الشركة 1236]
أخبرَناه إسماعيل بن محمد بن الفَضْل بن محمد الشَّعراني، حدثنا جَدِّي، حدثنا إبراهيم بن حمزة، حدثنا عبد العزيز بن محمد، عن هشام بن عُرْوة، عن فاطمة بنت المُنذِر، عن أسماءَ بنت أبي بكر قالت: أمَرَ رسولُ الله ﷺ بَعَتَاقةٍ حين كَسَفتِ الشَّمس (1).
حافظ طلحہ بابر
ہشام بن عروہ، فاطمہ بنت منذر سے اور وہ سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتی ہیں، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے اس وقت غلام آزاد کرنے کا حکم دیا جب سورج کو گرہن لگا تھا۔“
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الكسوف / حدیث: 1248
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح
تخریج حدیث «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل إبراهيم بن حمزة الزبيري وعبد العزيز بن محمد الدراوردي» [ترقيم الرساله 1248] [ترقيم الشركة 1237]
حدثنا عمرو بن محمد العَدْلُ وأحمد بن يعقوب الثَّقَفي، قالا: حدثنا عمر بن حفص السَّدُوسي، حدثنا عاصم بن علي، حدثنا الليث بن سعد، عن هشام بن عُروة، عن عروة، عن عائشة قالت: خَسَفَت الشمسُ على عهد رسول الله ﷺ، فذكر الحديث وقال فيه: "فإذا رأيتُم ذلك فادْعُوا الله وصلُّوا وتصدَّقوا وأعتِقُوا" (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين.
حافظ طلحہ بابر
عروہ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں سورج کو گرہن لگا۔“ پھر انہوں نے حدیث بیان کی اور اس میں فرمایا: ”پس جب تم یہ دیکھو تو اللہ سے دعا کرو، نماز پڑھو، صدقہ کرو اور غلام آزاد کرو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الكسوف / حدیث: 1249
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح
تخریج حدیث «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل عاصم بن علي» [ترقيم الرساله 1249] [ترقيم الشركة 1238]
حدثنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن دينار، حدثنا زكريا بن داود أبو يحيى الخَفّاف، حدثنا عبيد الله بن عمر بن مَيْسَرة، حدثنا معاذ بن هشام، حدثني أبي، عن قتادة، عن أبي قِلَابة، عن النُّعمان بن بَشِير: أنَّ الشمس انكسفت، فصلَّى النبي ﷺ ركعتين حتى انجَلَت، ثم قال: "إنَّ الشمس والقمر لا يَنكسفان لموت أحد، ولكنّهما خَلْقانِ من خَلْقِه، ويُحدِث الله في خَلْقِه ما شاء، ثم إِنَّ الله ﵎ إذا تجلَّى لشيءٍ (1) من خَلْقِه خَشع له، فأيهما انخسف فصلُّوا حتى يَنجَليَ أو يُحدِثَ الله أمرًا" (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ.
حافظ طلحہ بابر
قتادہ، ابوقلابہ سے اور وہ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ: سورج کو گرہن لگا تو نبی کریم ﷺ نے دو رکعت نماز پڑھائی یہاں تک کہ گرہن ختم ہو گیا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”یقیناً سورج اور چاند کسی کی موت پر گرہن نہیں ہوتے، بلکہ یہ دونوں اس کی مخلوقات میں سے دو مخلوق ہیں، اور اللہ اپنی مخلوق میں جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، پھر بے شک اللہ تعالیٰ جب اپنی مخلوق میں سے کسی چیز پر تجلی فرماتا ہے تو وہ اس کے سامنے جھک جاتی ہے، پس جب بھی ان دونوں میں سے کسی کو گرہن لگے تو نماز پڑھو یہاں تک کہ وہ روشن ہو جائے یا اللہ تعالیٰ کوئی اور معاملہ ظاہر فرما دے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الكسوف / حدیث: 1250
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لانقطاعه واضطرابه
تخریج حدیث «إسناده ضعيف لانقطاعه واضطرابه، ولاضطراب وشذوذ في متنه أيضًا، أبو قلابة - وهو عبد الله بن زيد الجرمي - لم يسمع من النعمان، وقد أشار البخاري إلى ضعف هذا الحديث فيما حكاه عنه الترمذي في "علله الكبير" 1/ 299 - 300- معاذ بن هشام: هو ابن أبي عبد الله الدستوائي-» [ترقيم الرساله 1250] [ترقيم الشركة 1239]