حدَّثَناه أبو بكر أحمد بن إسحاق الفقيه، أخبرنا أبو المثنَّى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا يحيى بن سعيد، عن محمد بن عَمرو، قال: حدثني عَبيدة بن سفيان الحَضرَميّ، عن أبي الجَعْد الضَّمْري -وكانت له صحبة- أنَّ رسول الله ﷺ قال: "من تَرَك ثلاثَ جُمَعٍ تَهاوُنًا بها، طَبَعَ اللهُ على قلبه" (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1034 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1034 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر
ابوالجعد ضمری رضی اللہ عنہ -جنہیں صحبتِ رسول ﷺ حاصل تھی- سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے سستی اور لاپرواہی کی وجہ سے تین جمعے چھوڑ دیے، اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المَحْبُوبي بمَرْو، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا همّام بن يحيى، حدثنا قتادة، عن قُدامة بن وَبَرةَ الجُعْفي، عن سَمُرة بن جُندُب، عن النبي ﷺ قال: "مَن تَركَ الجمعة من غير عُذرٍ، فليتصدَّق بدينار، فإن لم يَجِدْ فبنصفِ دينار" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرَّج لخلافٍ فيه لسعيد بن بَشير وأيوب بن العلاء فإنهما قالا: عن قتادة عن قُدامةَ بن وَبَرَة عن رسول الله ﷺ مرسلًا.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1035 - صحيح

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے بغیر کسی عذر کے جمعہ چھوڑ دیا تو اسے چاہیے کہ وہ ایک دینار صدقہ کرے، اور اگر اس کی گنجائش نہ ہو تو نصف دینار صدقہ کرے۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن سعید بن بشیر اور ایوب بن العلاء کے اختلاف کی وجہ سے اسے (شیخین نے) روایت نہیں کیا، کیونکہ ان دونوں نے قتادہ عن قدامہ بن وبرہ کی سند سے اسے مرسل روایت کیا ہے۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن سعید بن بشیر اور ایوب بن العلاء کے اختلاف کی وجہ سے اسے (شیخین نے) روایت نہیں کیا، کیونکہ ان دونوں نے قتادہ عن قدامہ بن وبرہ کی سند سے اسے مرسل روایت کیا ہے۔
حدَّثَناه أبو بكر بنُ إسحاق، أخبرنا عُبيد بن عبد الواحد، حدثنا أبو الجُماهِر، حدثنا سعيدُ بن بَشير، عن قتادة. وأخبرنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنْبري، حدثنا إبراهيمُ بنُ أبي طالب، حدثنا أبو هشام محمد بن يزيد، حدثنا إسحاقُ بنُ يوسف، عن أيوب أبي (1) العلاء، عن قَتَادةَ، عن قُدامةَ بن وَبَرة قال: قال رسولُ الله ﷺ: "مَنْ فاتته الجمعةُ مِن غير عُذْرٍ، فليتصدَّقْ بدرهمٍ أو نصفِ درهم، أو صاعِ حِنْطةٍ أو نصفِ صاع" (2). هذا لفظ حديث العنبري، ولم يزدنا الشيخ أبو بكر فيه على الإرسال.
حافظ طلحہ بابر
قدامہ بن وبرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس کا جمعہ بغیر کسی عذر کے فوت ہو جائے، اسے چاہیے کہ وہ ایک درہم یا آدھا درہم، یا ایک صاع گندم یا آدھا صاع صدقہ کرے۔“
یہ عنبری کی حدیث کے الفاظ ہیں، اور شیخ ابوبکر نے بھی اسے مرسل ہی ذکر کیا ہے۔
یہ عنبری کی حدیث کے الفاظ ہیں، اور شیخ ابوبکر نے بھی اسے مرسل ہی ذکر کیا ہے۔
أخبرني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيه، حدثنا عبد الله بن أحمد ابن حنبل، قال: سمعتُ أبي وسُئل عن حديث همامٍ عن قتادة، وخلافِ أبي العلاء إياه فيه، فقال: همامٌ عندنا أحفظُ من أيوبَ أبي العلاء (1).
حافظ طلحہ بابر
ابوبکر بن بالویہ کہتے ہیں کہ میں نے امام احمد بن حنبل سے سنا، ان سے ہمام کی قتادہ سے روایت اور ان کے مقابلے میں ابوالعلاء کے اختلاف کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ہمام ہمارے نزدیک ایوب ابوالعلاء سے زیادہ قوی حافظے والے ہیں۔