1 - أخبرنا أبو محمد عبد الله بن محمد بن إسحاق الخُزاعي بمكة، حدثنا عبد الله بن أحمد بن أبي مَسَرَّةَ (1)، حدثنا عبد الله بن يزيد المقرئ، حدثنا سعيد بن أبي أيوب، حدثني ابن عَجْلان، عن القعقاع بن حَكيم، عن أبي صالح، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "أكملُ المؤمنينَ إيمانًا، أحسنُهم خُلُقًا" (2).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1 - لم يتكلم عليه المؤلف وهو صحيح

حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مؤمنین میں ایمان کے اعتبار سے سب سے زیادہ کامل وہ شخص ہے جو ان میں اخلاق کے لحاظ سے سب سے بہتر ہو۔“
2 - حَدَّثَناه علي بن حَمْشاذَ العَدْل، حدثنا أبو المثنَّى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا عبد الوهاب، حدثنا محمد بن عَمرو، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرة، أنَّ نبي الله ﷺ قال: "أكملُ المؤمنين إيمانًا، أحسنُهم خُلُقًا" (3).
هذا حديث لم يُخرَّج في "الصحيحين"، وهو صحيح على شرط مسلم بن الحجَّاج، فقد استشهد بأحاديثَ للقعقاع عن أبي صالح عن أبي هريرة، ومحمدِ بن عمرو، وقد احتَجَّ بمحمد بن عجلانَ. وقد رُوِيَ هذا الحديث أيضًا عن محمد بن سِيرِين عن أبي هريرة، وشعيبِ بن الحَبْحاب عن أنس، ورواه ابن عُليَّة عن خالد الحَذّاء عن أبي قِلابة عن عائشة، وأنا أخشى أنَّ أبا قلابة لم يسمعه عن عائشة (1).

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: ”مؤمنین میں ایمان کے اعتبار سے سب سے زیادہ کامل وہ شخص ہے جو ان میں اخلاق کے لحاظ سے سب سے بہترین ہو۔“
یہ ایسی حدیث ہے جس کی تخریج ”صحیحین“ میں نہیں کی گئی، لیکن یہ امام مسلم بن حجاج کی شرط پر صحیح ہے، کیونکہ انہوں نے قعقاع بن حکیم عن ابی صالح عن ابی ہریرہ کی احادیث سے استشہاد کیا ہے، نیز محمد بن عمرو اور محمد بن عجلان سے بھی احتجاج و استشہاد ثابت ہے۔
یہ حدیث محمد بن سیرین کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، اور شعیب بن حبحاب کے واسطے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔ نیز اسے ابن علیہ نے خالد حذاء عن ابی قلابہ کے واسطے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے، تاہم (امام حاکم فرماتے ہیں کہ) مجھے اندیشہ ہے کہ ابوقلابہ نے اسے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے براہِ راست نہیں سنا۔