حدیث نمبر: 985
حدثنا أبو بكر أحمد بن سلمان الفقيه، حدثنا الحسن بن مُكرَم، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا حماد بن سَلَمة، عن ثابت عن مُطرِّف، عن أبيه قال: رأيتُ رسول الله ﷺ يُصلِّي وفي صدرِه أَزِيزٌ كأزيزِ المِرجَلِ من البكاء (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 971 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر

مطرف بن عبد اللہ اپنے والد (سیدنا عبد اللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو نماز پڑھتے دیکھا، آپ ﷺ کے سینہ مبارک سے رونے کی وجہ سے ایسی آواز آ رہی تھی جیسے ہانڈی ابلنے کی آواز ہوتی ہے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الإمامة وصلاة الجماعة / حدیث: 985
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح، ثابت: هو ابن أسلم البُناني، ومطرِّف: هو ابن عبد الله بن الشِّخِّير» [ترقيم الرساله 985] [ترقيم الشركة 977] [ترقيم العلميه 971]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح ثابت: هو ابن أسلم البُناني، ومطرِّف: هو ابن عبد الله بن الشِّخِّير.
درجۂ حدیث: (1) اس کی سند صحیح ہے۔
فنی نکتہ: ثابت سے مراد البنانی اور مطرف سے مراد ابن عبداللہ بن الشخیر ہیں۔
وأخرجه أحمد 26/ (16312)، وأبو داود (904)، وابن حبان (753) من طريق يزيد بن هارون، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (16312/26)، ابوداؤد (904) اور ابن حبان (753) نے یزید بن ہارون کی سند سے اسی واسطے کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد (16317) و (16326)، والنسائي (549) و (1136) و (11799)، وابن حبان (665) من طرق عن حماد بن سلمة، به.
حوالہ / مصدر: اسے احمد، نسائی اور ابن حبان نے حماد بن سلمہ کے مختلف طریقوں سے روایت کیا ہے۔
وأخرجه النسائي (550) من طريق عبد الكريم بن راشد -ويقال: رشيد- عن مطرف، به.
حوالہ / مصدر: اسے نسائی (550) نے عبدالکریم بن راشد عن مطرف کی سند سے روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 985 سے ماخوذ ہے۔