المستدرك على الصحيحين
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان
لَا يُؤْمِنُ الْعَبْدُ حَتَّى يُؤْمِنَ بِأَرْبَعٍ باب: بندہ اس وقت تک کامل ایمان والا نہیں بنتا جب تک چار چیزوں پر ایمان نہ لائے
حدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا محمد بن غالب، حدثنا أبو حُذيفة، حدثنا سفيان، عن منصور، عن رِبْعي عن رجل، عن علي بن أبي طالب، عن النبي ﷺ نحوَه. أبو حذيفة موسى بن مسعود النَّهْدي وإن كان البخاريُّ يحتجُّ به، فإنه كثير الوَهْم لا يُحكَم له على أبي عاصم النبيل ومحمد بن كثير وأقرانهم، بل يَلزَمُ الخطأُ إذا خالفهم (1)، والدليل على ما ذكرتُه متابعةُ جريرِ بن عبد الحميد الثوريَّ في روايته عن منصور عن رِبْعي عن علي، وجريرٌ من أعرف الناس بحديث منصور:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 90 - على شرطهماسیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اسی طرح کی حدیث بیان فرمائی۔
امام حاکم فرماتے ہیں کہ ابو حذیفہ موسیٰ بن مسعود نہدی اگرچہ امام بخاری کے راوی ہیں لیکن وہ کثیر الوہم ہیں (یعنی ان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں)، اس لیے انہیں ابو عاصم النبیل اور محمد بن کثیر جیسے پختہ راویوں پر ترجیح نہیں دی جائے گی بلکہ جب وہ ان کی مخالفت کریں تو ان کی روایت میں غلطی کا ہونا لازم آئے گا؛ میری اس بات کی دلیل جریر بن عبدالحمید کا ثوری کی متابعت میں اس حدیث کو منصور عن ربعی عن علی کے واسطے سے روایت کرنا ہے، کیونکہ جریر منصور کی حدیث کو سب سے بہتر جاننے والے ہیں۔
تشریح، فوائد و مسائل
متابعات و شواہد: تاہم، وکیع بن جراح نے مسند احمد 2/(1112) میں اور ابونعیم فضل بن دکین نے عبد بن حمید (75) میں اس کی متابعت کی ہے۔