المستدرك على الصحيحين
كتاب : الأهوال— ( قیامت کی ) ہولناکیوں کے بارے میں روایات
صِفَةُ مَاءٍ كَالْمُهْلِ باب: پگھلے ہوئے تانبے (مہل) جیسے پانی کی صفت کا بیان
حدیث نمبر: 9001
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بَحْر بن نَصْر، حدثنا عبد الله ابن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن دَرّاج، عن أبي الهيثم، عن أبي سعيد، أنَّ رسول الله ﷺ قال: " ﴿مَاءِ كَالْمُهْلِ﴾ [الكهف: 29]: كعَكَر الزَّيت، فإذا قَرَّبَه إلى فيهِ سَقَطَت فَرُوةُ وجهه فيه" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8786 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (اللہ تعالیٰ کے فرمان) ﴿مَاءِ كَالْمُهْلِ﴾ [سورة الكهف: 29] کے متعلق فرمایا: ”وہ زیتون کے تیل کی تلچھٹ کی طرح ہوگا، پس جب وہ (جہنمی) اسے اپنے منہ کے قریب کرے گا تو اس کے چہرے کی کھال اس میں گر پڑے گی۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده ضعيف لضعف دراج في أبي الهيثم. وقد سلف برقم (3892).
درجۂ حدیث: (2) اس کی سند ضعیف ہے کیونکہ ابو الہیثم سے دراج کی روایت ضعیف ہوتی ہے۔ یہ پہلے نمبر (3892) پر گزر چکا ہے۔
درجۂ حدیث: (2) اس کی سند ضعیف ہے کیونکہ ابو الہیثم سے دراج کی روایت ضعیف ہوتی ہے۔ یہ پہلے نمبر (3892) پر گزر چکا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 9001 سے ماخوذ ہے۔