حدیث نمبر: 8996
حدثنا عبد الرحمن بن الحسن بن أحمد بن محمد بن عُبيدٍ الأَسَدي، حدثنا إبراهيم بن الحسين بن دِيزِيل، حدثنا آدم بن أبي إياس، حدثنا حمَّاد بن سَلَمة، حدثنا أبو جعفر الخَطْمي، عن عُمَارة بن خُزَيمة بن ثابت قال: كنا مع عمرو بن العاص في حجٍّ أو عُمرة، فإذا امرأةٌ في يدها خواتيمُها وقد وَضَعَت يدها على هَودجِها، فدخل عمرو بن العاص شِعْبًا، ثم قال: كنا مع رسول الله ﷺ في هذا الشِّعب، فإذا غِربانٌ كثيرةٌ، وإذا غرابٌ أعصَمُ أحمرُ المِنْقارِ والرَّجلين، فقال رسول الله ﷺ: "لا يدخلُ الجنةَ من النساء إلَّا كقَدْرِ هذا الغُراب في هذه الغِرْبان" (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر

عمارہ بن خزیمہ بن ثابت سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج یا عمرہ میں تھے، اچانک ایک عورت نظر آئی جس کے ہاتھ میں انگوٹھیاں تھیں اور اس نے اپنا ہاتھ اپنے ہودج پر رکھا ہوا تھا۔ پھر سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ ایک گھاٹی میں داخل ہوئے، تو انہوں نے فرمایا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اس گھاٹی میں تھے، تو وہاں بہت سے کوے تھے، اور ان میں ایک سرخ چونچ اور سرخ ٹانگوں والا چتکبرا کوا بھی تھا۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عورتوں میں سے جنت میں صرف اتنی ہی عورتیں داخل ہوں گی جتنا کہ ان کووں میں اس چتکبرے کوے کا تناسب ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب : الأهوال / حدیث: 8996
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح
تخریج حدیث «حديث صحيح، عبد الرحمن بن الحسن شيخ المصنف ضعيف، لكنه لم ينفرد به، ومن فوقه ثقات» [ترقيم الرساله 8996] [ترقيم الشركة 8888]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) حديث صحيح، عبد الرحمن بن الحسن شيخ المصنف ضعيف، لكنه لم ينفرد به، ومن فوقه ثقات. وانظر الحديث السابق.
درجۂ حدیث: (1) یہ حدیث صحیح ہے۔
فنی نکتہ / علّت: مصنف (حاکم) کے شیخ عبدالرحمٰن بن الحسن ضعیف ہیں، لیکن وہ اس روایت میں منفرد نہیں ہیں، اور ان سے اوپر والے تمام راوی ثقات ہیں۔ پچھلی حدیث ملاحظہ فرمائیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8996 سے ماخوذ ہے۔