حدیث نمبر: 8982N
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (ﷺ) کی جان ہے! جہنم کے کنارے اور اس کی گہرائی کے درمیان اتنا فاصلہ ہے کہ اس کی تہہ تک پہنچنے میں ستر سال لگ جائیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب : الأهوال / حدیث: 8982N
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 8982N] [ترقيم الشركة 8874]