حدیث نمبر: 8956
أخبرني أبو العباس محمد بن أحمد المحبُوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عُبيد الله بن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن السُّدِّي قال: سألتُ مُرّةً عن قوله ﷿: ﴿وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا﴾ [مريم: 71] فحدَّثَني أنَّ عبد الله بن مسعود حدَّثَهم، أن رسول الله ﷺ قال: "يَرِدُ الناسُ النارَ ثم يَصدُرون عنها بأعمالِهم، فأولُهم كلَمْح البَرْق، ثم كالرِّيحِ، ثم كحُضْرِ الفَرَس، ثم كالراكب في رَحْلِه، ثم كشَدِّ الرَّجُل (1) ثم كمَشْيِه" (2).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم ولم يُخرجاه. وقد رواه شعبةُ عن إسماعيل السُّدّي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8741 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر

سدی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے مرہ سے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا﴾ ”اور تم میں سے کوئی (ایسا) نہیں مگر وہ اس (جہنم) پر سے گزرنے والا ہے۔“ [سورة مريم: 71] کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے مجھے بتایا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگ جہنم پر وارد ہوں گے (یعنی پل صراط سے گزریں گے)، پھر وہ اپنے اعمال کے مطابق اس سے واپس (پار) ہوں گے، چنانچہ ان میں سے پہلے لوگ بجلی کی چمک کی طرح، پھر ہوا کی طرح، پھر تیز رفتار گھوڑے کی طرح، پھر اونٹ کے کجاوے پر سوار شخص کی طرح، پھر آدمی کے دوڑنے کی طرح، اور پھر اس کے پیدل چلنے کی طرح گزریں گے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اور اسے شعبہ نے اسماعیل سدی سے بھی روایت کیا ہے:

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب : الأهوال / حدیث: 8956
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن من أجل السدي» [ترقيم الرساله 8956] [ترقيم الشركة 8847] [ترقيم العلميه 8741]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) في (ز) و (ب): كشد الرحال، والمثبت من (ك) و"تلخيص الذهبي".
نوٹ / توضیح: نسخہ (ز) اور (ب) میں "كشد الرحال" ہے، جبکہ جو ہم نے نسخہ (ک) اور "تلخیص الذہبی" سے ثابت کیا ہے وہی درست ہے۔
(2) إسناده حسن من أجل السدي. وهو مكرر ما سلف برقم (3462).
درجۂ حدیث: "سُدّی" کی وجہ سے اس کی سند "حسن" ہے۔
نوٹ / توضیح: یہ روایت (نمبر 3462) پر گزرنے والی روایت کی مکرر ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8956 سے ماخوذ ہے۔