حدیث نمبر: 8894
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مسدَّد، حدثنا يحيى بن سعيد وبِشْر بن المفضَّل قالا: حدثنا سليمان التَّيْمي، عن أسلم العِجْلي، عن بِشر بن شَغَافٍ، عن عبد الله بن عمرو: أن أعرابيًّا أَتى النبيَّ ﷺ فسأله عن الصُّور - وفي حديث يحيى بن سعيد قال: سألتُ رسولَ الله ﷺ عن الصُّور - قال: "قَرْنٌ يُنفَخُ فيه" (3).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8680 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور آپ سے ”صور“ کے متعلق سوال کیا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ایک سینگ (نما آلہ) ہے جس میں پھونک ماری جائے گی۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب : الأهوال / حدیث: 8894
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8894] [ترقيم الشركة 8785] [ترقيم العلميه 8680]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس حدیث کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه أحمد (11/ (6805)، والنسائي (11317) من طريق يحيى بن سعيد وهو القطان - بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (11 / 6805) اور نسائی (11317) نے یحییٰ بن سعید (القطان) کے طریق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وقد سلف بنحوه برقم (3673) من طريق معمر عن سليمان التيمي.
حوالہ / مصدر: اسی جیسی روایت نمبر (3673) کے تحت معمر عن سلیمان التیمی کے واسطے سے گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8894 سے ماخوذ ہے۔