حدیث نمبر: 8777
قال ابن قُدَامة: وحدثني يحيى بنُ سعيد الأنصاري، عن المَقبُري (3) قال: "وتَشِيعُ فيها الفاحشةُ".
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه، وهو من حديث يحيى بن سعيد الأنصاريِّ عن المَقبُري غريبٌ جدًّا.
حافظ طلحہ بابر

ابن قدامہ یحییٰ بن سعید انصاری کے واسطے سے مقبری سے روایت کرتے ہیں کہ: ”اور اس دور میں بے حیائی و فحاشی عام ہو جائے گی۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور یحییٰ بن سعید انصاری کی مقبری سے یہ روایت انتہائی غریب ہے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الفتن والملاحم / حدیث: 8777
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 8777] [ترقيم الشركة 8667]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) المقبري: هو سعيد بن أبي سعيد، ولم نقف على هذا الطريق عند غير المصنف.
فنی نکتہ: مقبری سے مراد سعید بن ابی سعید ہیں۔ اور ہمیں یہ طریق مصنف کے علاوہ کسی اور کے ہاں نہیں ملا۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8777 سے ماخوذ ہے۔