المستدرك على الصحيحين
كتاب الفتن والملاحم— فتنوں آزمائشوں کا بیان
لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى لَا يُقَالَ فِي الْأَرْضِ اللَّهَ اللَّهَ باب: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک زمین پر 'اللہ اللہ' کہنے والا کوئی باقی نہ رہے
حدیث نمبر: 8725
حدثنا أبو محمد أحمد بن عبد الله المُزَني ببُخارَى، أخبرنا عبد الله بن محمد بن ناجِيَة، حدثنا عبد الوارث بن عبد الصمد بن عبد الوارث، حدثني أَبي، حدثنا حمّاد بن سَلَمة، عن ثابت، عن أنس قال: قال رسول الله ﷺ: "لا تقومُ الساعةُ حتى لا يقالَ في الأرض: اللهُ اللهُ، وحتى إنَّ المرأةَ لَتمُرُّ بالنَّعل فترفعُها وتقول: قد كانت هذه لرَجلٍ، وحتى يكونَ في خمسين امرأةً القيِّمُ الواحد، وحتى تُمطِرَ السماءُ ولا تُنبِتَ الأرضُ" (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک زمین پر اللہ اللہ کہنا ختم نہ ہو جائے، اور یہاں تک کہ کوئی عورت جوتے کے پاس سے گزرے گی تو اسے اٹھا کر کہے گی: یہ جوتا کسی مرد کا تھا، اور یہاں تک کہ پچاس عورتوں کا نگران صرف ایک مرد رہ جائے گا، اور یہاں تک کہ آسمان سے بارش تو ہوگی مگر زمین کچھ نہیں اگائے گی۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. وانظر (8723).
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔ مزید تفصیل کے لیے حدیث نمبر (8723) دیکھیں۔
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔ مزید تفصیل کے لیے حدیث نمبر (8723) دیکھیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8725 سے ماخوذ ہے۔