حدیث نمبر: 8684
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو عُتبة أحمد بن الفَرَج الحِجازي بحِمْص، حدثنا بقيَّةُ بن الوليد، عن أبي بكر بن أبي مريم، عن راشد بن سعد، عن أبي ذرٍّ قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول: "إذا بَلَغَت بنو أُميَّة أربعين، اتَّخَذوا عبادَ الله خَوَلًا، ومالَ اللهِ نُحْلًا، وكتابَ الله دَغَلًا" (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8475 - منقطع
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب بنو امیہ (کے حکمرانوں) کی تعداد چالیس تک پہنچ جائے گی، تو وہ اللہ کے بندوں کو اپنا غلام، اللہ کے مال کو اپنی جاگیر اور اللہ کی کتاب کو دھوکہ دہی کا ذریعہ بنا لیں گے۔“

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الفتن والملاحم / حدیث: 8684
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف من أجل أبي بكر بن أبي مريم وكان قد اختلط
تخریج حدیث «إسناده ضعيف من أجل أبي بكر بن أبي مريم وكان قد اختلط، ولانقطاعه بين راشد بن سعد وأبي ذر، فإنَّ راشدًا لم يدرك أبا ذر، وبقية بن الوليد» [ترقيم الرساله 8684] [ترقيم الشركة 8577] [ترقيم العلميه 8475]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف من أجل أبي بكر بن أبي مريم وكان قد اختلط، ولانقطاعه بين راشد بن سعد وأبي ذر، فإنَّ راشدًا لم يدرك أبا ذر، وبقية بن الوليد - وإن كان فيه مقال - متابع في الذي بعده. وقال الذهبي في "تلخيصه": على ضعف رواته منقطع.
درجۂ حدیث: اس کی سند ضعیف ہے۔
فنی نکتہ / علّت: وجہ ضعف ابوبکر بن ابی مریم ہیں جو اختلاط کا شکار ہو گئے تھے، نیز راشد بن سعد اور ابو ذر غفاریؓ کے درمیان انقطاع ہے کیونکہ راشد نے ابو ذرؓ کا زمانہ نہیں پایا۔ بقیہ بن ولید (اگرچہ ان میں کلام ہے) اگلی روایت میں متابعت کر رہے ہیں۔
حوالہ / مصدر: ذہبی نے "تلخیص" میں فرمایا: "راویوں کے ضعف کے باوجود یہ منقطع بھی ہے۔"
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8684 سے ماخوذ ہے۔