حدیث نمبر: 8643
أخبرني محمد بن علي الصَّنعاني بمكة، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا معمر، عن ابن خُثَيم، عن نافع بن سَرجِس، عن أبي هريرة قال: أيها الناسُ، أظلَّتكُم فتنةٌ كقِطَع الليل المظلم، أنجى (3) الناس فيها - أو قال: منها - صاحب شاءٍ يأكل من رسل غنيه، أو رجلٌ وراءَ الدَّرْب آخذٌ بعنان فرسه يأكلُ من سيفه (4).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اے لوگو! تم پر تاریک رات کے ٹکڑوں کی طرح فتنہ سایہ فگن ہونے والا ہے، اس میں — یا فرمایا: اس سے — سب سے زیادہ نجات پانے والا وہ شخص ہوگا جو بکریوں والا ہو اور اپنے مال کے دودھ سے گزر بسر کرے، یا وہ شخص جو سرحد کے پیچھے اپنے گھوڑے کی لگام تھامے ہوئے ہو اور اپنی تلوار (جہاد) کی کمائی سے کھاتا ہو۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الفتن والملاحم / حدیث: 8643
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح
تخریج حدیث «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن» [ترقيم الرساله 8643] [ترقيم الشركة 8539]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) في النسخ الخطية: إنما، وهو تحريف.
نوٹ / توضیح: قلمی نسخوں میں لفظ "انما" لکھا ہے جو کہ تحریف ہے۔
(4) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن. وهو مكرر (8536).
درجۂ حدیث: یہ حدیث "صحیح" ہے، اور یہ سند "حسن" ہے۔ یہ روایت پیچھے نمبر (8536) پر گزر چکی ہے (مکرر ہے)۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8643 سے ماخوذ ہے۔