المستدرك على الصحيحين
كتاب الفتن والملاحم— فتنوں آزمائشوں کا بیان
إِنَّ الْمَعَاقِلَ ثَلَاثَةٌ باب: (فتنوں سے بچاؤ کے لیے) تین محفوظ پناہ گاہوں کا تذکرہ
حدیث نمبر: 8635
حدثنا أبو العباس، حدثنا بحر، حدثنا ابن وهب، حدثنا معاوية بن صالح، عن يحيى بن سعيد، عن سعيد بن المسيّب أنه كان يقول: ولدُ نوحٍ ثلاثةٌ: سامٌ وحامٌ ويافِتُ، فوَلَدَ سامٌ: العرب وفارس والروم، وفي كلِّ هؤلاء خيرٌ، وولد حامٌ: السُّودان والبرير والقبط، وولد يافثُ: التُّركَ والصَّقالبة ويأجوج ومأجوج (2).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8429 - سكت عنه الذهبي في التلخيصحافظ طلحہ بابر
سیدنا سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے: ”نوح علیہ السلام کے تین بیٹے تھے: سام، حام اور یافث؛ پس سام کی اولاد سے عرب، فارس اور روم ہیں اور ان سب میں خیر و بھلائی ہے، اور حام کی اولاد سے سوڈان (سیاہ فام)، بربر اور قبطی ہیں، اور یافث کی اولاد سے ترک، صقالبہ (سلاو) اور یاجوج و ماجوج ہیں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) رجاله ثقات. وهو في "جامع ابن وهب" (25 - أبو الخير).
درجۂ حدیث: اس کے رجال "ثقہ" ہیں۔ یہ روایت "جامع ابن وہب" (25 - ابوالخیر) میں موجود ہے۔
وروي في المرفوع من حديث الحسن البصري عن عمران بن حصين وسمرة بن جندب: "ولد نوح ثلاثة: سام وحام ويافث أبو الروم"، وقد سلف عند المصنف برقم (4050). وفي بعض رواياته كما عند أحمد 33/ (20099) وغيره: "سام أبو العرب، وحام أبو الحبش، ويافث أبو الروم".
متابعات و شواہد: مرفوع روایات میں حسن بصری عن عمران بن حصین و سمرہ بن جندب سے مروی ہے: "نوح کے تین بیٹے تھے: سام، حام اور یافث جو رومیوں کا باپ ہے"۔ یہ مصنف کے ہاں پہلے (4050) پر گزر چکا ہے۔
حوالہ / مصدر: بعض روایات جیسے مسند احمد (33/ 20099) وغیرہ میں ہے: "سام عرب کا باپ ہے، حام حبشیوں کا باپ ہے اور یافث رومیوں کا باپ ہے"۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8635 سے ماخوذ ہے۔