حدیث نمبر: 848
أخبرنا أبو نَصْر أحمد بن سهل الفقيه ببُخارَى، حدثنا أبو عِصْمةَ سهل بن المتوكِّل البخاري، حدثنا عبد الله بن مَسلَمة القَعنَبي، حدثنا عبد العزيز بن محمد، عن محمد بن طَحْلاءَ، عن مُحصِن بن علي، عن عوف بن الحارث، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "مَن توضَّأ فأحسَنَ وُضوءَه، ثم راح فوَجَدَ الناسَ قد صَلَّوْا، أعطاه الله ﷿ مثلَ أجْرِ من صلَّاها وحَضَرَها لا يَنقُصُ ذلك من أجورِهم شيئًا" (2).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 754 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اچھی طرح وضو کیا، پھر (مسجد) گیا اور دیکھا کہ لوگ نماز پڑھ چکے ہیں، تو اللہ عزوجل اسے ان لوگوں جیسا اجر عطا فرمائے گا جنہوں نے نماز پڑھی اور اس میں حاضر ہوئے، اور ان کے اجر میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الإمامة وصلاة الجماعة / حدیث: 848
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن،من أجل محصن بن علي» [ترقيم الرساله 848] [ترقيم الشركة 759] [ترقيم العلميه 754]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده حسن من أجل محصن بن علي.
درجۂ حدیث: (2) محصن بن علی کی وجہ سے اس کی سند "حسن" ہے۔
وأخرجه أبو داود (564) عن عبد الله بن مسلمة القعنبي، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابوداؤد (564) نے عبداللہ بن مسلمہ القعنبی کی سند سے اسی واسطے کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد 14/ (8947)، والنسائي (930) من طريقين عن عبد العزيز بن محمد الدَّراوَرْدي، به.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (8947/14) اور نسائی (930) نے عبدالعزیز بن محمد الدراوردی کے دو طریقوں سے روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 848 سے ماخوذ ہے۔