حدیث نمبر: 8460
حَدَّثَنَا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا عمر بن حفص بن عمر السَّدُوسي، حَدَّثَنَا عبد الملك بن عبدِ ربِّه الطائيُّ، حَدَّثَنَا أبو علي عثمان بن جعفر، حَدَّثَنَا محمد بن جُحَادة، عن نافع قال: قال لي ابن عمر: يا نافع، إنه قد تَبيَّغَ بيَ الدمُّ، فالتمِسْ لي حجَّامًا واجعله رفيقًا إن استطعتَ، ولا تجعله شيخًا كبيرًا، ولا صبيًّا صغيرًا، فإني سمعت رسول الله ﷺ يقول: "الحِجَامَةُ على الرِّيق أمثلُ، وفيه شفاءٌ وبركةٌ، يزيدُ في العَقْل، ويزيدُ الحافظَ حِفظًا، احتَجِموا على بركةِ الله يومَ الخميس، واجتَنِبوا يومَ الجمعة ويومَ السبت ويومَ الأحد، واحتَجِموا يومَ الاثنين والثلاثاء فإنه اليومُ الذي عافى اللهُ فيه أيوبَ من البلاء، وليس يبدأُ بَرَصٌ ولا جُذَامٌ إِلَّا يومَ الأربعاء وليلة الأربعاء، وإنما ابتُليَ أيوبُ يومَ الأربعاء" (3). رواةُ هذا الحديث كلُّهم ثِقات غيرَ عثمان بن جعفر هذا، فإني لا أعرفُه بعدالةٍ ولا جَرْح.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8255 - هو واه
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نافع سے کہا: اے نافع! میرا خون جوش مار رہا ہے، میرے لیے کوئی حجام (سنگی لگانے والا) تلاش کرو اور اگر ہو سکے تو وہ نرم خو ہو، کسی بوڑھے یا چھوٹے بچے کو نہ لانا، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”نہار منہ حجامہ کروانا زیادہ بہتر ہے، اس میں شفاء اور برکت ہے، یہ عقل اور حافظہ کو بڑھاتا ہے، تم اللہ کی برکت کے ساتھ جمعرات کے دن حجامہ کروایا کرو اور جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دن اس سے پرہیز کرو، اور پیر و منگل کو حجامہ کروایا کرو کیونکہ یہ وہ دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ایوب علیہ السلام کو آزمائش سے عافیت دی تھی، اور برص و جذام کی بیماریاں بدھ کے دن یا بدھ کی رات ہی ظاہر ہوتی ہیں کیونکہ ایوب علیہ السلام بدھ کے دن ہی آزمائش میں مبتلا ہوئے تھے۔“
اس حدیث کے تمام راوی ثقہ ہیں سوائے عثمان بن جعفر کے کہ میں ان کی عدالت یا جرح کے بارے میں نہیں جانتا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الطب / حدیث: 8460
درجۂ حدیث محدثین: إسناده واهٍ
تخریج حدیث «إسناده واهٍ، عثمان بن جعفر ذكره ابن حجر في "لسان الميزان" 5/ 375 وقال: عنه عبد الملك بن عبد ربه الطائي بحديث منكر في الحجامة» [ترقيم الرساله 8460] [ترقيم الشركة 8357] [ترقيم العلميه 8255]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) إسناده واهٍ، عثمان بن جعفر ذكره ابن حجر في "لسان الميزان" 5/ 375 وقال: عنه عبد الملك بن عبد ربه الطائي بحديث منكر في الحجامة. قلنا كذا وقع اسمه هنا عثمان بن جعفر، والصواب أنه عثمان بن مطر كما سلف بيانه عند الحديث رقم (7669)، وهناك تمام تخريجه والكلام عليه وعثمان بن مطر هذا متفق على ضعفه متروك. وقال الذهبي في "تلخيصه": مرَّ هذا، وهو واهٍ.
درجۂ حدیث: اس کی سند "واہ" (کمزور) ہے۔
فنی نکتہ / علّت: عثمان بن جعفر کا ذکر ابن حجر نے
حوالہ / مصدر: "لسان المیزان" 5/ 375 میں کیا اور کہا: ان سے عبدالملک بن عبد ربہ الطائی نے پچھنے (حجامہ) کے بارے میں منکر حدیث روایت کی ہے۔ ہم کہتے ہیں: یہاں اس کا نام عثمان بن جعفر لکھا گیا ہے، جبکہ درست یہ ہے کہ وہ "عثمان بن مطر" ہے جیسا کہ حدیث نمبر (7669) پر بیان ہو چکا، وہاں اس کی مکمل تخریج اور کلام موجود ہے، اور یہ عثمان بن مطر متفقہ طور پر ضعیف اور "متروک" ہے۔ ذہبی نے "التلخیص" میں کہا: یہ گزر چکا، اور یہ کمزور (واہ) ہے۔
وأخرجه ابن عدي في "الكامل" 5/ 163 عن أحمد بن الحسين الصوفي، عن عبد الملك بن عبد ربه الطائي، قال: حَدَّثَنَا أبو علي المكفوف واسمه عثمان، عن الحسن بن أبي جعفر، عن محمد بن جحادة به.
متابعات و شواہد: اسے ابن عدی نے "الکامل" 5/ 163 میں احمد بن حسین الصوفی سے، انہوں نے عبدالملک بن عبد ربہ الطائی سے روایت کیا، وہ کہتے ہیں: ہمیں ابو علی المکفوف (جن کا نام عثمان ہے) نے، انہوں نے حسن بن ابی جعفر سے، انہوں نے محمد بن جحادہ سے اسی سند کے ساتھ بیان کیا۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8460 سے ماخوذ ہے۔