حدیث نمبر: 8459
حَدَّثَنَا أحمد بن يعقوب الثَّقفي، حَدَّثَنَا يوسف بن يعقوب، حَدَّثَنَا محمد بن أبي بكر، حَدَّثَنَا سليمان بن داود حَدَّثَنَا عبَّاد بن منصور، عن عِكْرمة، عن ابن عباس: أنَّ النَّبِيّ ﷺ كان يَحتجِمُ لسبعَ عشرةَ وتسعَ عشرةَ وإحدى وعشرين (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ (قمری مہینے کی) سترہ، انیس اور اکیس تاریخ کو حجامہ کروایا کرتے تھے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الطب / حدیث: 8459
درجۂ حدیث محدثین: حسن لغيره بهذا اللفظ
تخریج حدیث «حسن لغيره بهذا اللفظ، وهذا إسناد ضعيف» [ترقيم الرساله 8459] [ترقيم الشركة 8356]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) حسن لغيره بهذا اللفظ، وهذا إسناد ضعيف. وقد سلف برقم (7666).
درجۂ حدیث: اس لفظ کے ساتھ یہ حدیث "حسن لغیرہ" ہے، لیکن یہ سند ضعیف ہے۔ یہ نمبر (7666) پر گزر چکی ہے۔
ويشهد له حديث أنس السالف برقم (7667)، وإسناده حسن.
متابعات و شواہد: اس کے لیے انس رضی اللہ عنہ کی حدیث بطورِ شاہد موجود ہے جو نمبر (7667) پر گزر چکی، اور اس کی سند "حسن" ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8459 سے ماخوذ ہے۔