حدیث نمبر: 8451
أخبرني أحمد بن يعقوب الثَّقفي، حَدَّثَنَا يوسف بن يعقوب القاضي، حَدَّثَنَا أبو الرَّبيع الزَّهْرانيُّ، حَدَّثَنَا حمّاد بن زيد، حَدَّثَنَا هشام بن حسَّان، عن أنس بن سيرين، عن أنس بن مالك: أنَّ النَّبِيّ ﷺ وَصَفَ لهم [في] عِرْق النَّسَا أن يأخذوا أَلْيةَ كَبْشٍ ليس بعظيمٍ ولا صَغيرٍ، فيُدَافُ ثم يُجزَّأُ على ثلاثة أجزاء، فيُشرَبُ (3) كلَّ يوم جزءٌ (4).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8247 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ان کے لیے «عرق النساء» (لنگڑی کے درد) کا یہ نسخہ تجویز فرمایا کہ ایک ایسے دنبے کی چکی کی چربی لی جائے جو نہ بہت بڑا ہو اور نہ بہت چھوٹا، پھر اسے پگھلا لیا جائے اور اس کے تین حصے کر لیے جائیں، اور ہر روز ایک حصہ پیا جائے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الطب / حدیث: 8451
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8451] [ترقيم الشركة 8349] [ترقيم العلميه 8247]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) في (ز) و (ك) و (ب): فليشرب.
نوٹ / توضیح: نسخہ (ز)، (ک) اور (ب) میں لفظ "فلیشرب" ہے۔
(4) إسناده صحيح. أبو الربيع: هو سليمان بن داود العَتَكي. وسلف برقم (3191).
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔ ابو ربیع سے مراد سلیمان بن داؤد العتکی ہیں۔ یہ نمبر (3191) پر گزر چکا ہے۔
قوله: "فيُداف" هو بمعنى: يذاب، كما جاء في غير هذا الموضع.
نوٹ / توضیح: لفظ "فیداف" کا معنی ہے: گھول دیا جائے (پگھلا دیا جائے)، جیسا کہ اس کے علاوہ مقامات پر بھی آیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8451 سے ماخوذ ہے۔