المستدرك على الصحيحين
كتاب الطب— طب کا بیان
عِلَاجُ وَجَعِ الرَّأْسِ وَالرِّجْلِ باب: سر اور پاؤں کے درد کا علاج
حدیث نمبر: 8450
حَدَّثَنَا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا محمد بن أيوب، أخبرنا غسان بن مالك، حَدَّثَنَا عبد الرحمن بن أبي المَوَالي، حدثني أيوب بن الحسن بن عليّ بن أبي رافع، عن جدَّته سَلْمى خادمةِ رسول الله ﷺ قالت: ما كان رجلٌ يشتكي إلى رسول الله ﷺ وَجَعًا في رأسِه إلَّا قال: "احتَجِمْ"، ولا وجعًا في رِجلَيه إِلَّا قال: "اخضِبْهُما" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
رسول اللہ ﷺ کی خادمہ سیدہ سلمیٰ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ کوئی بھی شخص جب رسول اللہ ﷺ سے سر کے درد کی شکایت کرتا تو آپ ﷺ اسے فرماتے: ”سنگی لگواؤ (حجامت کرواؤ)،“ اور جب کوئی اپنے پیروں میں درد کی شکایت کرتا تو آپ ﷺ فرماتے: ”ان پر مہندی لگاؤ۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) حديث محتمل للتحسين، وهذا إسناد ضعيف كما سلف بيانه برقم (6999)، وانظر (7646).
درجۂ حدیث: یہ حدیث تحسین کا احتمال رکھتی ہے، لیکن یہ سند ضعیف ہے جیسا کہ نمبر (6999) پر بیان گزر چکا ہے، نیز (7646) دیکھیں۔
درجۂ حدیث: یہ حدیث تحسین کا احتمال رکھتی ہے، لیکن یہ سند ضعیف ہے جیسا کہ نمبر (6999) پر بیان گزر چکا ہے، نیز (7646) دیکھیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8450 سے ماخوذ ہے۔