حدیث نمبر: 8381
أخبرنا أبو النَّضر الفقيه، حدَّثنا عثمان بن سعيد الدَّارِمي، حدَّثنا سعيد بن عُفير وعبد الله بن صالح المصريان، قالا: حدَّثنا الليث بن سعد، عن أبي الزُّبير، عن جابر: أنَّ أعرابيًّا جاء إلى النبي ﷺ فقال: يا رسول الله، إني حَلَمتُ أَنَّ رأسي قُطِعَ فأنا أَتبَعُه، فزَجَرَه النبيُّ ﷺ وقال: "لا تُخبِرُ بتَلعُّب الشيطانِ بك في المَنام" (2).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8182 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں نے خواب دیکھا ہے کہ میرا سر کاٹ دیا گیا ہے اور میں اس کے پیچھے پیچھے چل رہا ہوں، تو نبی کریم ﷺ نے اسے ڈانٹا اور فرمایا: ”شیطان تمہارے ساتھ نیند میں جو کھیل کھیلتا ہے اس کی خبر (دوسروں کو) نہ دیا کرو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا!

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب تعبير الرؤيا / حدیث: 8381
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8381] [ترقيم الشركة 8282] [ترقيم العلميه 8182]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده صحيح. أبو الزبير: هو محمد بن مسلم بن تَدرُس المكي. وأخرجه أحمد 23/ (14779)، ومسلم (5268) (12) و (14)، وابن ماجه (3913)، والنسائي (7610) و (10682)، وابن حبان (6057) من طرق عن الليث بن سعد، بهذا الإسناد. فاستدراك الحاكم له ذهول منه.
درجۂ حدیث: (2) اس کی سند صحیح ہے۔ فنی نکتہ / علّت: ابو زبیر سے مراد "محمد بن مسلم بن تدرس المکی" ہیں۔ حوالہ / مصدر: اسے احمد (23/ 14779)، مسلم (5268/ 12، 14)، ابن ماجہ (3913)، نسائی (7610، 10682) اور ابن حبان (6057) نے لیث بن سعد سے مختلف طرق کے ساتھ اسی سند سے روایت کیا ہے۔ نوٹ / توضیح: پس حاکم کا اسے مستدرک میں لانا ان کی بھول ہے۔
وأخرجه بنحوه أحمد 22/ (14293) و 23/ (15110) من طريقين عن أبي الزبير، به.
حوالہ / مصدر: اسے اسی طرح احمد (22/ 14293، 23/ 15110) نے ابو زبیر کے دو طریقوں سے روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد 22/ (14383)، ومسلم (2268) (15) و (16)، وابن ماجه (3912) من طريق أبي سفيان، عن جابر.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (22/ 14383)، مسلم (2268/ 15، 16) اور ابن ماجہ (3912) نے ابو سفیان کے طریق سے، انہوں نے جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8381 سے ماخوذ ہے۔