حدیث نمبر: 8382
أخبرنا أبو النضر الفقيه، حدَّثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدَّثنا سعيد بن عُفير وعبد الله بن صالح، قالا: حدَّثنا الليث بن سعد، عن أبي الزُّبير، عن جابر، عن رسول الله ﷺ أنه قال: "إذا رأى أحدُكم الرؤيا يَكْرَهُها، فليَبصُقْ عن يَسَاره وليتحوَّلْ عن جَنْبه الذي كان عليه" (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه!
حافظ طلحہ بابر

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہو، تو اسے چاہیے کہ اپنی بائیں جانب تھوکے اور اس کروٹ کو بدل لے جس پر وہ لیٹا ہوا تھا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا!

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب تعبير الرؤيا / حدیث: 8382
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح،كسابقه» [ترقيم الرساله 8382] [ترقيم الشركة 8283]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح كسابقه.
درجۂ حدیث: (1) اس کی سند پچھلی سند کی طرح صحیح ہے۔
وأخرجه أحمد 23/ (14780)، ومسلم (2262)، وأبو داود (5022)، وابن ماجه (3908)، والنسائي (7606) و (10681)، وابن حبان (6060) من طرق عن الليث بن سعد، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (23/ 14780)، مسلم (2262)، ابو داود (5022)، ابن ماجہ (3908)، نسائی (7606، 10681) اور ابن حبان (6060) نے لیث بن سعد سے مختلف طرق کے ساتھ اسی سند سے روایت کیا ہے۔
فاستدراك الحاكم له ذهول منه.
نوٹ / توضیح: پس حاکم کا اسے مستدرک میں لانا ان کی بھول ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8382 سے ماخوذ ہے۔