حدیث نمبر: 8371
حدَّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدَّثنا بَحْر بن نصر الخَوْلاني، حدَّثنا ابن وهب، أخبرنا ابن جُرَيج، عن ابن أبي نَجِيحٍ، عن مجاهدٍ، عن عطية رجلٍ من بني قُريظة، أخبره أن أصحاب رسول الله ﷺ جرَّدُوه يومَ قُريظةَ، فلم يَرُوا المَواسِيَ جَرَتْ على شَعْره؛ يعني عانتَه، فتَرَكوه من القَتْل (3).
هذا حديث غريب صحيح، ولم يخرجاه، وإنما يُعرَف من حديث عبد الملك بن عُمَير عن عطيّة القُرَظي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8172 - صحيح غريب
حافظ طلحہ بابر

عطیہ جو کہ بنو قریظہ کے ایک فرد تھے، سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ نے بنو قریظہ کے (فیصلے کے) دن ان کا معائنہ کیا تو انہوں نے دیکھا کہ ابھی ان کے زیرِ ناف بال نہیں نکلے تھے، چنانچہ انہوں نے انہیں قتل کرنے سے چھوڑ دیا۔
یہ حدیث غریب صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور یہ عبدالملک بن عمیر کی عطیہ قرظی سے روایت کے واسطے سے معروف ہے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الحدود / حدیث: 8371
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8371] [ترقيم الشركة 8272] [ترقيم العلميه 8172]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) إسناده صحيح. ابن وهب: هو عبد الله، وابن جريج: هو عبد الملك بن عبد العزيز، وابن أبي نجيح: هو عبد الله.
درجۂ حدیث: (3) اس کی سند صحیح ہے۔ فنی نکتہ / علّت: ابن وہب سے مراد "عبداللہ"، ابن جریج سے مراد "عبدالمالک بن عبدالعزیز"، اور ابن ابی نجیح سے مراد "عبداللہ" ہیں۔
وسلف برقم (2601)، وانظر ما بعده.
اہم نکتہ: یہ نمبر (2601) پر گزر چکا ہے، اگلی روایت دیکھیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8371 سے ماخوذ ہے۔