حدیث نمبر: 8334
حدَّثنا علي بن محمد بن (3) عُقبة الشَّيباني بالكوفة، حدَّثنا محمد بن علي بن عفّان العامري، حدَّثنا أسباط بن محمد القُرشي، حدَّثنا الأعمش، عن زيد بن وهب، قال: أتى رجلٌ عبدَ الله بنَ مسعود، فقال: لك في الوليد بن عُقْبة ولحيتُه تَقطُر خمرًا؟ فقال: إنَّ رسول الله ﷺ نهانا عن التجسُّس، إن يَظْهَرْ لنا نأخُذْه (4).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8135 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس ایک شخص آیا اور کہنے لگا: ”آپ کا ولید بن عقبہ کے بارے میں کیا خیال ہے جبکہ اس کی داڑھی سے شراب کے قطرے ٹپک رہے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”بیشک رسول اللہ ﷺ نے ہمیں تجسس (عیب جوئی کے لیے ٹٹولنے) سے منع فرمایا ہے، ہاں اگر کوئی جرم ہمارے سامنے (بغیر تجسس کے) ظاہر ہو جائے گا تو ہم اس پر گرفت کریں گے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الحدود / حدیث: 8334
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8334] [ترقيم الشركة 8235] [ترقيم العلميه 8135]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) تحرَّف في النسخ الخطية إلى: عن.
فنی نکتہ / علّت: قلمی نسخوں میں یہ لفظ تحریف ہو کر "عن" بن گیا ہے۔
(4) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس حدیث کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه أبو داود (4890) من طريق أبي معاوية الضرير، عن الأعمش، بهذا الإسناد.
متابعات و شواہد: اور اسے ابو داؤد (4890) نے ابو معاویہ الضریر (محمد بن خازم) کے طریق سے، اعمش (سلیمان بن مہران) سے، اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8334 سے ماخوذ ہے۔