المستدرك على الصحيحين
كتاب الحدود— اسلامی سزاؤں کے متعلق روایات
مَنْ يُخَالِفْ دِينَهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَاقْتُلُوهُ باب: مسلمانوں میں سے جو اپنا دین بدل لے (مرتد ہو جائے) اسے قتل کر دو
حدیث نمبر: 8292
حدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق الإمام وأبو الحسن علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، قالا: أخبرنا محمد بن غالب بن حَرْب، حدثنا أبو همَّام محمد بن مُحبَّب، حدثنا سفيان الثَّوري، حدثنا أبو إسحاق، عن حارثة بن مُضرِّب، عن الفُرَات بن حيَّان - وكان عينًا لأبي سفيان وحليفًا - وكان رسولُ الله ﷺ قد أمرَ بقتلِه، فمرَّ على حَلْقة من الأنصار، فقال: إنّي مُسلِمٌ، فقال رسول الله ﷺ: "إن منكم رِجالًا نَكِلُهم إلى إيمانِهم، منهم الفُرَاتُ بن حيّان" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8093 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا فرات بن حیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ (فرات بن حیان) ابوسفیان کے جاسوس اور (مشرکین کے) حلیف تھے اور رسول اللہ ﷺ نے انہیں قتل کرنے کا حکم دیا ہوا تھا، وہ انصار کی ایک مجلس کے پاس سے گزرے تو کہا: میں مسلمان ہوں، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنہیں ہم ان کے ایمان کے سپرد کرتے ہیں، فرات بن حیان بھی انہیں میں سے ایک ہیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده قوي من أجل حارثة بن مضرب. وقد سلف برقم (2574).
درجۂ حدیث: اس کی سند حارثہ بن مضرب کی وجہ سے "قوی" ہے۔ یہ پہلے نمبر (2574) پر گزر چکی ہے۔
درجۂ حدیث: اس کی سند حارثہ بن مضرب کی وجہ سے "قوی" ہے۔ یہ پہلے نمبر (2574) پر گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8292 سے ماخوذ ہے۔