المستدرك على الصحيحين
كتاب الحدود— اسلامی سزاؤں کے متعلق روایات
يُقْتَلُ مَنْ شَتَمَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ باب: نبی کریم ﷺ کو گالی دینے والے کو قتل کیا جائے گا
حدیث نمبر: 8244
أخبرَناه محمد بن الحسن النَّصْراباذي، حدثنا يحيى بن محمد الحِنَّائي، حدثنا عبيد الله بن معاذ، أبي، حدثنا شُعْبة، عن تَوْبَةَ العَنْبري، قال: سمعتُ أبا السَّوّار عبد الله بن قُدامة بن عَنَزةَ القاضي يُحدِّث عن أبي بَرْزة الأسلمي قال: أغلَظَ رجلٌ لأبي بكر الصديق فقلتُ: يا خليفةَ رسول الله، ألا أقتلُه؟ فقال: ليسَ هذا إَّلا لمن شَتَمَ النبيَّ ﷺ (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8046 - سكت عنه الذهبي في التلخيصحافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے بدکلامی کی، میں نے عرض کی: اے خلیفہ رسول! کیا میں اسے قتل نہ کر دوں؟ تو انہوں نے فرمایا: یہ (اختیار) کسی کے لیے نہیں ہے سوائے اس شخص کے جو نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) خبر صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات غير عبد الله بن قدامة، فقد تفرَّد بالرواية عنه توبة العنبري، ولم يرو هو عن غير أبي برزة نضلة بن عبيد، ولم نقف لعبد الله بن قدامة على حديث غير هذا، ومع ذلك وثّقه النسائي فيما نقله عنه المزّي.
درجۂ حدیث: خبرِ صحیح۔
فنی نکتہ: اس سند کے رجال ثقہ ہیں سوائے "عبد اللہ بن قدامہ" کے؛ کیونکہ ان سے روایت کرنے میں توبہ العنبری منفرد ہیں، اور انہوں نے خود ابو برزہ نضلہ بن عبید کے علاوہ کسی اور سے روایت نہیں کی۔ ہمیں عبد اللہ بن قدامہ کی اس حدیث کے علاوہ کوئی اور حدیث نہیں ملی، اس کے باوجود نسائی نے ان کی توثیق کی ہے جیسا کہ مزی نے ان سے نقل کیا ہے۔
وأخرجه النسائي (3520) عن عمرو بن علي، عن معاذ بن معاذ العنبري، بهذا الإسناد.
تخریج: اسے نسائی (3520) نے عمرو بن علی سے، انہوں نے معاذ بن معاذ العنبری سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد 1/ (54) عن محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، به.
تخریج: اسے احمد (1/ 54) نے محمد بن جعفر سے، انہوں نے شعبہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8244 سے ماخوذ ہے۔