حدیث نمبر: 8231
أخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا عبد الرحمن، عن سفيان، عن منصور، عن هِلال بن يِسَاف، عن سَلَمة بن قيس الأشجعي، قال: ألا إنما هو أربعٌ، فما أنا اليومِ بَأشحَّ من يومَ سمعتُهنَّ من رسول الله ﷺ، سمعت رسول الله ﷺ يقول في حَجَّة الوَدَاع: "لا تُشرِكوا بالله شيئًا، ولا تَقتُلوا النفسَ التي حرَّم الله، ولا تَسرِقوا، ولا تَزْنُوا" (4).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8033 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا سلمہ بن قیس الاشجعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ خبردار! وہ چار باتیں ہیں جن کے متعلق آج میں اس دن سے بھی زیادہ حریص ہوں جس دن میں نے انہیں رسول اللہ ﷺ سے سنا تھا، میں نے رسول اللہ ﷺ کو حجۃ الوداع کے موقع پر فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ، اس جان کو قتل نہ کرو جسے اللہ نے حرام قرار دیا ہے، چوری نہ کرو، اور زنا نہ کرو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الحدود / حدیث: 8231
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8231] [ترقيم الشركة 8132] [ترقيم العلميه 8033]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(4) إسناده صحيح. عبد الرحمن: هو ابن مهدي، وسفيان: هو الثّوري، ومنصور: هو ابن المعتمر. وهو في "مسند أحمد" 31/ (18989).
درجۂ سند: اس کی سند صحیح ہے۔
تعینِ روات: (سند میں موجود) عبد الرحمن سے مراد "ابن مہدی" ہیں، سفیان سے مراد "سفیان الثوری" ہیں، اور منصور سے مراد "منصور بن المعتمر" ہیں۔
حوالہ: یہ روایت "مسند احمد" (31/ 18989) میں موجود ہے۔
وأخرجه أحمد 31/ (18990) من طريق أبي معاوية شيبان النحوي، والنسائي (11309) من طريق جرير بن عبد الحميد، كلاهما عن منصور بن المعتمر، به.
تخریج: اسے احمد (31/ 18990) نے ابو معاویہ شیبان النحوی کے طریق سے، اور نسائی (11309) نے جریر بن عبد الحمید کے طریق سے روایت کیا ہے؛ دونوں نے منصور بن المعتمر سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8231 سے ماخوذ ہے۔