حدیث نمبر: 8217
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن سعيد بن أبي هلال، عن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حَزْم، عن عبد الله بن زيد بن عبد ربِّه (2) وهو الذي أُرِيَ النِّداء: أنه الذي تصدَّق على أبويه ثم تُوفِّيا، فردَّه رسولُ الله ﷺ إليه مِيراثًا (3).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين إن كان أبو بكر بن عمرو بن حَزْم سمعه من عبد الله بن زيد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8019 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن زید بن عبد ربہ رضی اللہ عنہ (یہ وہی ہیں جنہیں خواب میں اذان کے کلمات سکھائے گئے تھے) سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے والدین پر کچھ مال صدقہ کیا، پھر ان دونوں کی وفات ہو گئی تو رسول اللہ ﷺ نے وہ مال بطور میراث انہی کو واپس لوٹا دیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے بشرطیکہ ابوبکر بن عمرو بن حزم نے اسے عبداللہ بن زید سے سنا ہو، اور شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الفرائض / حدیث: 8217
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 8217] [ترقيم الشركة 8118] [ترقيم العلميه 8019]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) حديث حسن بطرقه، وهذا إسناد فيه انقطاع بين أبي بكر بن حزم وعبد الله بن زيد، وقد سلف تخريجه والكلام عليه برقم (5538).
درجۂ حدیث: یہ حدیث اپنے (دیگر) طرق کی بنا پر "حسن" ہے؛ اس سند میں ابوبکر بن حزم اور عبداللہ بن زید کے درمیان "انقطاع" ہے۔ اس کی تخریج اور اس پر کلام پیچھے نمبر (5538) پر گزر چکا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8217 سے ماخوذ ہے۔