المستدرك على الصحيحين
كتاب الفرائض— وراثت کے متعلق روایات
إِذَا تَحَدَّثْتُمْ فَتَحَدَّثُوا بِالْفَرَائِضِ باب: جب تم گفتگو کرو تو فرائض (وراثت کے احکام) کے بارے میں تذکرہ کیا کرو
حدیث نمبر: 8155
فقد أخبرنا أبو عبد الرحمن بن أبي الوَزير التاجر، حدثنا أبو حاتم الرازي، حدثنا الأنصاري، حدثنا محمد بن عمرو، عن أبي سَلَمة: أنَّ ابنَ عباس أخذَ برِكَاب زيد بن ثابت، فقال له: تَنحَّ يا ابن عمِّ رسولِ الله ﷺ فقال: إِنَّا هكذا نفعلُ بكُبَرائِنا وعُلمائِنا (2).
حافظ طلحہ بابر
ابوسلمہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی سواری کی رکاب تھام لی، تو زید رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اے رسول اللہ ﷺ کے چچا زاد! ہٹ جائیے، ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ہم اپنے بڑوں اور اپنے علماء کے ساتھ ایسا ہی (احترام کا) معاملہ کرتے ہیں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) خبر صحيح، وهذا إسناد لا بأس برجاله إلَّا أنه مرسل، فإن أبا سلمة - وهو ابن عبد الرحمن - لم يدرك زيدَ بن ثابت كما سلف بيانه في مكرره برقم (5895). محمد بن عمرو: هو ابن علقمة الليثي، والأنصاري: هو محمد بن عبد الله بن المثنّى.
درجۂ حدیث: یہ خبر (متن) صحیح ہے۔ اس سند کے رجال میں کوئی خرابی نہیں (لا بأس بہ) سوائے اس کے کہ یہ "مرسل" ہے؛ کیونکہ ابو سلمہ (جو ابن عبدالرحمن ہیں) نے زید بن ثابت کا زمانہ نہیں پایا، جیسا کہ اس کی مکرر حدیث نمبر (5895) میں بیان گزر چکا ہے۔
فنی نکتہ / علّت: محمد بن عمرو سے مراد ابن علقمہ اللیثی ہیں، اور الانصاری سے مراد محمد بن عبداللہ بن المثنیٰ ہیں۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8155 سے ماخوذ ہے۔