المستدرك على الصحيحين
كتاب الفرائض— وراثت کے متعلق روایات
تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ باب: قرآن سیکھو اور اسے لوگوں کو سکھاؤ
حدیث نمبر: 8150
حدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا بِشر بن موسى، أخبرنا هَوْذة بن خَليفة، حدثنا عوف، عن رجل، عن سليمان بن جابر، عن ابن مسعود، عن النبيِّ ﷺ قال: "تَعلَّموا الفرائضَ وعلِّموه الناس، فإنِّي امْرُؤٌ مقبوضٌ، وإنَّ العلم سيُقبَضُ حتى يختلفَ الاثنانِ في الفريضة، فلا يَجِدانِ أحدًا يَفصِلُ بينهما" (1). قال الحاكم: وإذا اختَلَفا، فالحكمُ للنَّضر بن شُمَيل.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم فرائض سیکھو اور اسے لوگوں کو سکھاؤ، کیونکہ میں ایک ایسا شخص ہوں جسے دنیا سے اٹھا لیا جائے گا، اور علم بھی عنقریب اٹھا لیا جائے گا یہاں تک کہ دو آدمی کسی فریضے کے بارے میں اختلاف کریں گے مگر انہیں کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا جو ان کے درمیان تصفیہ کر سکے۔“
امام حاکم فرماتے ہیں: جب راویوں میں اختلاف ہو تو نضر بن شمیل کا قول معتبر ہوگا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف كسابقه.
درجۂ حدیث: اس کی سند بھی پچھلی حدیث کی طرح ضعیف ہے۔
درجۂ حدیث: اس کی سند بھی پچھلی حدیث کی طرح ضعیف ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8150 سے ماخوذ ہے۔