المستدرك على الصحيحين
كتاب الرقاق— دل کو نرم کرنے والی روایات
مَنْ تَشَاعَبَتْ بِهِ الْهُمُومُ لَمْ يُبَالِ اللَّهُ فِي أَيِّ أَوْدِيَةِ الدُّنْيَا هَلَكَ باب: جس کے غم (دنیا کی فکریں) بکھر جائیں، اللہ کو اس کی پرواہ نہیں کہ وہ دنیا کی کس وادی میں ہلاک ہو جائے
حدیث نمبر: 8133
أخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، حدثنا أبو بكر بن أبي الدُّنيا القُرشي، حدثني سُوَيد بن سعيد، حدثني بقيَّة بن الوليد، عن بَحِير بن سعد (2)، عن خالد بن مَعْدان، عن أبي عُبيدة بن الجَرَّاح، أنَّ رسولَ الله ﷺ قال: "إنَّ قلبَ ابن آدمَ مثلُ العُصفورِ يتقلَّبُ في اليوم سبعَ مرَّات" (3).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7935 - سكت عنه الذهبي في التلخيص في هذا الموضع وقد سبق برقم 7850 وقال هناك: فيه انقطاعحافظ طلحہ بابر
سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ابنِ آدم کا دل چڑیا کی مانند ہے جو دن میں سات مرتبہ الٹ پلٹ ہوتا ہے۔“
یہ حدیث مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) من قوله: "حدثني بقية" إلى هنا سقط من (ز) و (ب).
وضاحت: عبارت "حدثني بقية" سے لے کر یہاں تک نسخہ (ز) اور (ب) سے ساقط ہے۔
(3) إسناده ضعيف. وقد سلف الكلام عليه عند مكرره برقم (8047).
درجۂ حدیث: اس کی سند ضعیف ہے۔
حوالہ / مصدر: اور اس پر کلام اس کے مکرر مقام نمبر (8047) پر گزر چکا ہے۔
وضاحت: عبارت "حدثني بقية" سے لے کر یہاں تک نسخہ (ز) اور (ب) سے ساقط ہے۔
(3) إسناده ضعيف. وقد سلف الكلام عليه عند مكرره برقم (8047).
درجۂ حدیث: اس کی سند ضعیف ہے۔
حوالہ / مصدر: اور اس پر کلام اس کے مکرر مقام نمبر (8047) پر گزر چکا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8133 سے ماخوذ ہے۔