المستدرك على الصحيحين
كتاب الأيمان والنذور— قسم اور نذر کے متعلق روایات
مِنْ أَكْبَرِ الْكَبَائِرِ عُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ وَالْيَمِينُ الْغَمُوسُ باب: والدین کی نافرمانی اور جھوٹی قسم (یمینِ غموس) بڑے گناہوں میں سے ہیں
حدیث نمبر: 8005
حدثناه أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم أخبرنا ابن وهب، أخبرني مالك بن أنس، عن هاشم بن هاشم بن عُتبة بن أبي وقَّاص، عن عبد الله بن نِسْطاس، عن جابر بن عبد الله السَّلَمي، أَنَّ رسول الله ﷺ قال: "مَن حَلَفَ على مِنبَري هذا بيمينٍ آثمةٍ، فليتبوَّأْ مَقعَدَه من النَّار" (1).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ سلمی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے میرے اس منبر پر گناہ والی قسم کھائی، وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں بنا لے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده قوي كسابقه.
درجۂ حدیث: اپنی سابقہ حدیث کی طرح اس کی سند بھی "قوی" ہے۔
وأخرجه أحمد 23/ (14706)، والنسائي (5973)، وابن حبان (4368) من طرق عن مالك بن أنس، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (23/ 14706)، نسائی (5973) اور ابن حبان (4368) نے امام مالک بن انس کے مختلف طرق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8005 سے ماخوذ ہے۔