حدیث نمبر: 8004
حدثنا بكر بن محمد بن حَمْدان المَروَزي، حدثنا عبد الصمد بن الفضل، حدثنا مكِّيُّ بن إبراهيم، أخبرنا هاشم بن هاشم بن عُتبة، عن عبد الله بن نِسْطاس مولى كثير بن الصَّلت عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ: "مَن حَلَفَ على مِنبَري هذا على يمينٍ آثمةٍ، فليَتبوَّأْ مَقعَدَه من النَّار - أو قال: إِلَّا وَجَبَتْ له النَّارُ - ولو على سِواكٍ أخضرَ" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وقد رواه مالك بن أنس عن هاشم بن هاشم:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7810 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے میرے اس منبر کے پاس کھڑے ہو کر کوئی گناہ آلود (جھوٹی) قسم کھائی، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے - یا فرمایا: اس کے لیے جہنم واجب ہو گئی - خواہ وہ پیلو کی ایک ہری مسواک ہی کیوں نہ ہو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الأيمان والنذور / حدیث: 8004
درجۂ حدیث محدثین: إسناده قوي
تخریج حدیث «إسناده قوي من أجل عبد الله بن نسطاس» [ترقيم الرساله 8004] [ترقيم الشركة 7909] [ترقيم العلميه 7810]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده قوي من أجل عبد الله بن نسطاس. عبد الصمد بن الفضل: هو ابن موسى البلخي.
درجۂ حدیث: اس کی سند عبد اللہ بن نسطاس کی وجہ سے "قوی" (مضبوط) ہے۔
نوٹ / توضیح: عبد الصمد بن الفضل سے مراد عبد الصمد بن الفضل بن موسیٰ البلخی ہیں۔
وأخرجه أبو داود (3246)، وابن ماجه (2325)، من طرق عن هاشم بن هاشم، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام ابو داؤد (3246) اور ابن ماجہ (2325) نے ہاشم بن ہاشم کے مختلف طرق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد 23/ (15024) من طريق عبد الرحمن بن جابر، عن أبيه جابر. وفي سنده مجهول ومبهم.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد نے (23/ 15024) میں عبد الرحمن بن جابر عن ابیہ جابر (رضی اللہ عنہ) کے طریق سے روایت کیا ہے۔
فنی نکتہ / علّت: اس کی سند میں ایک راوی مجہول (نا معلوم) اور مبہم ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 8004 سے ماخوذ ہے۔