حدیث نمبر: 80
كما حدَّثَناه أبو بكر محمد بن عبد الله بن عتَّاب العَبْدي ببغداد وأبو جعفر محمد بن علي بن دُحَيم الشَّيباني بالكوفة قالا: حدثنا إبراهيم بن عبد الله العَبْسي، حدثنا وكيع، عن الأعمش، عن أبي صالح، عن أبي سعيد الخُدْري، عن رسول الله ﷺ قال: "يقول الله: يا آدمُ، فيقول: لبَّيْكَ وسَعدَيكَ، والخيرُ في يديكَ، قال: يقول: أَخرِجْ بَعْثَ النار"، فذكر الحديث مختصرًا دون ذِكْر النُّزول وغيرِه. رواه البخاري عن عمر بن حفص عن أبيه عن الأعمش، ورواه مسلم عن أبي بكر عن وكيع (1).
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ فرمائے گا: اے آدم! وہ عرض کریں گے: میں حاضر ہوں، تیری خدمت کے لیے تیار ہوں اور تمام خیر تیرے ہی ہاتھ میں ہے، اللہ فرمائے گا: دوزخ کا لشکر نکالو“، پھر راوی نے یہ حدیث مختصر طور پر ذکر کی جس میں آیات کے نزول وغیرہ کا تذکرہ نہیں ہے۔
اسے امام بخاری نے «عمر بن حفص عن ابيه عن الاعمش» کی سند سے اور امام مسلم نے «ابوبكر بن ابي شيبه عن وكيع» کی سند سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الإيمان / حدیث: 80
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 80] [ترقيم الشركة 80]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) البخاري برقم (4741)، ومسلم برقم (222) (380). وهو في "مسند أحمد" 17/ (11284) عن وكيع، وانظر تتمة تخريجه هناك.
حوالہ / مصدر: اسے امام بخاری نے نمبر (4741) اور امام مسلم نے نمبر (222) اور (380) کے تحت روایت کیا ہے۔
متابعات و شواہد: یہ "مسند احمد" 17/(11284) میں وکیع بن جراح کی سند سے موجود ہے، اس کی مزید تخریج وہاں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 80 سے ماخوذ ہے۔