المستدرك على الصحيحين
كتاب التوبة والإنابة— توبہ اور رجوع الی اللہ کے متعلق روایات
جَدِّدُوا إِيمَانَكُمْ بِقَوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ . باب: اپنے ایمان کی تجدید "لا الہ الا اللہ" کے ذریعے کرتے رہا کرو
حدیث نمبر: 7849
أخبرنا عبد الرحمن بن حَمْدان الجلَّاب بهَمَذان، حَدَّثَنَا محمد بن الجَهْم بن هارون السِّمَّري، حَدَّثَنَا أبو داود، حَدَّثَنَا صَدَقة بن موسى، حَدَّثَنَا محمد بن واسع، عن سُمَير بن نَهَار، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "قال ربُّكم ﷿: لو أنَّ عبادي أطاعوني لأسقَيتُهم المطرَ بالليل، ولأطلعتُ عليهم الشمسَ بالنَّهار، ولَمَا أسمعتُهم صوتَ الرَّعد" (2).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7657 - صدقة ضعفوهحافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے رب عزوجل نے فرمایا: اگر میرے بندے میری اطاعت کرتے تو میں انہیں رات کے وقت بارش عطا کرتا اور دن کے وقت ان پر سورج طلوع فرماتا اور انہیں بجلی کے کڑکنے کی آواز نہ سنواتا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده ضعيف، سبق الكلام عليه فيما سلف برقم (3371). أبو داود: هو سليمان ابن داود الطيالسي.
درجۂ حدیث: سند ضعیف ہے۔
حوالہ / مصدر: اس پر تفصیلی کلام پہلے حدیث نمبر 3371 میں گزر چکا ہے۔ یہاں ابو داؤد سے مراد مشہور محدث سلیمان بن داؤد الطیالسی ہیں۔
وأخرجه أحمد (14/ 8708) عن أبي داود الطيالسي، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: امام احمد (14/ 8708) نے اسے ابو داؤد الطیالسی کے طریق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7849 سے ماخوذ ہے۔